Translate

Christmas series Part(26)

تعارُف) 26واں پیغام)
  

مجُوسیوں کو دِکھائی دینے والا سِتارہ کیا تھا؟

سب سے پہلے، کُچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ایک حقِیقی سِتارہ تھا۔ کُچھ کہتے ہیں کہ یہ مُشتری تھا، کیونکہ مُشتری کو "سیاروں کا بادشاہ" کہا جاتا ہے۔ کُچھ کہتے ہیں کہ مُشتری اور زُحل کا ملاپ تھا۔ کُچھ کہتے ہیں کہ یہ صِرف ایک دُمدار سِتارہ تھا۔ کُچھ کہتے ہیں کہ یہ کم اُونچائی والا شہابِ ثاقِب تھا۔ اور کُچھ کہتے ہیں کہ یہ بنی نوع اِنسان کے دِل میں تقدیر کا سِتارہ تھا۔ آئیے لُوقا 2ب 8-9آ کو دیکھیں، لِکھا ہے "اُسی عِلاقہ میں چرواہے تھے جو رات کو مَیدان میں رہ کر اپنے گلّہ کی نِگہبانی کر رہے تھے۔ اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کے پاس آ کھڑا ہُؤا اور خُداوند کا جلال اُنکے چَوگِرد چمکا اور وہ نِہایت ڈر گئے۔" اب چرواہوں نے جب دیکھا تو آسمان میں کیا چمک رہا تھا؟ وہ کیا تھا؟ یہ "خُداوند کا جلال" تھا۔ پُرانے عہد نامہ میں: اگر آپ پُرانے عہد نامہ میں دیکھیں اور آپ خُدا کے جلال کے تصوّر کا مُطالعہ کریں تو آپ کو معلُوم ہوگا کہ خُدا کا جلال روشنی کی صُورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ جب خُدا کا جلال دِن کے وقت نمُودار ہُوا تو یہ روشنی کے بادل کی مانِند تھا۔ جب یہ رات کے وقت نمُودار ہُوا تو یہ آگ کا ستُون تھا۔ جب خُدا کا جلال خیمہ اِجتماع پر ظاہر ہُوا تو یہ روشنی کی ماننِد تھا۔ جب مُوسیٰ پہاڑ پر گیا اور اُس نے کہا "مُجھے اپنا جلال دِکھا" خُدا نے اُسے ایک چٹان میں چِھپایا اور خُدا نے اُسے اپنا جلال روشنی کی طرح دِکھایا، اور یہ اِتنی روشنی تھی کہ اُس کے چہرے پر آ گئی، اور جب وہ  پہاڑ سے نیچے آیا اور لوگوں سے بات کی، اُسکا چہرہ چمک رہا تھا۔ نئے عہد نامہ میں: متّی 24ب 30آ میں آمدِثانی کے ذِکر میں، اِبنِ آدم کا نِشان ایک سِتارہ نہیں ہے۔ یہ کوئی خلائی جِسم نہیں ہے۔ یہ سیاروں کا مِلاپ نہیں ہے۔ یہ اِنسانی تقدیر کے خیالات نہیں ہیں۔ اِبنِ آدم کا نِشان آسمانوں میں تیز چمکتی روشنی میں نازل ہُوئی خُدا کی شکائینہ Glory ہے۔ اور یہاں ایک غور طلب بات موجُود ہے. جب ہیرودیِس پُوچھتا ہے کہ "یہ سِتارہ کب چمکا؟" یہ بھی ایک اِشارہ ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو کبھی موجُود نہیں تھی اور خُدا کی طرف سے صِرف اِسی وجہ سے وجُود میں لائی گئی تھی کہ یِسُوؔع آ رہا ہے۔ اِسی طرح میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ یِسُوؔع کا سِتارہ تھا، آسمان میں اِبنِ آدم کا نِشان۔ یہ یِسُوؔع کے دُنیا میں پہلی دفعہ آنے پر موجُود تھا، اور عزیزو یہ اُسکی دوسری آمد پر بھی ہوگا۔ یہ اُسکا نِشان ہے۔ یہ اُسکا سِتارہ ہے۔ یہ کوئی خلائی جِسم یا چیز نہیں ہے۔ مجُوسِیوں نے مشرق میں یہ سِتارہ دیکھا اور اُنہیں یہ بتانے کی ضرُورت نہیں تھی کہ کہاں جانا ہے۔  وہ جانتے تھے کہ یہُودِی مسِیح کو کہاں ہونا چاہئے۔ وہ جانتے تھے کہ بادشاہ کا شہر یروشلِیم ہے۔ وہ جانتے تھے کہ یہاں یہُودِی بادشاہوں نے بادشاہی کی ہے۔ وہ ٹھیک طرح سے جانتے تھے کہ کہاں جانا ہے۔ لیکن میرے لئے یہ زبردست بات ہے کہ جب خُدا اپنے اِرادوں کو انجام دینا چاہتا ہے تو وہ چیزوں کو کِس طرح کام میں لاتا ہے۔ اُس نے اُن مجُوسِیوں کو جو پرہیزگار غیر قوم اور فارس میں بادشاہ ساز تھے، اُسکا نِشان دیا، اور وہ جانتے تھے کہ یہ اُسکا نِشان ہے، اور وہ جانتے تھے کہ کہاں جانا ہے، یعنی یروشلِیم جانا ہے۔ اور متّی کا اِس بات پر زور دینا بُہت خُوبصُورت ہے۔ وہ 1ب 2آ میں کہتا ہے کہ اُنہوں نے کہا، "ہم نے مشرق میں اُسکا سِتارہ" دیکھا ہے اور آئے ہیں۔ "کِس مقصد کے لئے؟" اُسکو سِجدہ کرنے۔ اُسکی عِبادت کرنے۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اُسکی عِبادت کی جائے گی۔ وہ جانتے تھے کہ اُس کی ماننِد دُوسرا کوئی نہیں ہے، اور وہ ٹھیک کہتے تھے۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *