Translate

Christmas series Part(15)


:تعارُف) 15واں پیغام)  

:(مُقدس یوُسُف (پہلا حِصہ

اب مریم کی منگنی یوُسُف سے ہوئی تھی۔ ہم یوُسُف کے پس منظر سے ناواقفِ ہیں۔ اُس سے مُتعلِق ایک یوُنانی اِصطلاح اِستعمال کی گئی ہے جِس کے معنی ہیں "بڑھئی" یا پھِر "مِستری"۔ عین مُمکِن ہے کہ وہ دونوں کام ہی کرتا ہو۔ اگر وہ معمار تھا تو ہو سکتا ہے کہ وہ دروازے اور کھِڑکِیاں بھی بنانا جانتا ہو۔ سو عین مُمِکن ہے کہ وہ دونوں کام ہی کرتا ہو۔ لیکِن اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک غریِب مگر محنتی اور راستباز شخص تھا۔ وہ خُدا ترس مرد تھا۔ متی1ب کی 19آ میں لِکھا ہے کہ "اُس کے شَوہر یُوسُؔف نے جو راست باز تھا..." غور کریں کہ وہاں پر لفظ "شوہر" اِستعمال ہوا ہے۔ اِسکا کیا مطلب ہے؟ اِس سے کیا مُراد ہے کہ یوُسُف مریم کا شوہر تھا؟ پُرانے عہد نامہ اور ربیّوں کی تعلیمات کیمُطابِق ایک یہوُدی شادی کے دو مراحل ہوتے ہیں۔ پہلا مرحلہ کہلاتا ہے "کِدوُشِن" اور دوُسرا مرحلہ کہلاتا ہے "ہوُپاہ"۔ اب کِدوُشِن منگنی ہے۔ اِس سے مُتعلِق استثناء 20ب 7آ سے ہمیں راہنُمائی ملتی ہے۔ اِس میں ہوتا یہ تھا کہ دو خاندان یا دو فرد آپس میں ایک مُعاہدہ کرتے تھے جِس کی بُنیاد شادی کرنے کا وعدہ ہوتا تھا۔ یہ معاہدہ قانوُنی حیثیت رکھتا تھا۔ اگر منگنی کے عرصہ کے دوران کوئی فریِق اِس معاہدے اور شادی کے وعدے کی خِلاف ورزی کرتا تو اُسے قانوُنی طور پر طلاق دی جاتی تھی۔ اس مُعاہدے کے تحت وہ دونوں افراد قانونی طور پر شادی شُدہ کہلاتے تھے گو کہ ابھی ان میں کوئی جِِسمانی تعلُق نہیں ہوتا تھا۔ عموُمآ منگنی 12 مہینے کے عرصہ پر محیِط ہوتی تھی جو کہ دراصل ہونے والے شوہر اور بیوی کی مُحافِظت کا دور ہوتا تھا جِس میں اِس بات کا ثبوُت دیا جاتا تھا کہ وہ ایک دوُسرے کے ساتھ وفادار اور مُخلِص ہیں۔ اور اگر لڑکی حامِلہ ہوتی تو اِتنے عرصہ میں اِس بات کا بھی عِلم ہو جاتا اور اگر کوئی بے وفائی کرتا ہے یا کوئی اوَر مشکل آتی تو اِتنے عرصہ میں اسکا کوئی حل تلاش کیا جا سکتا تھا۔ اور منگنی کے اس عرصہ میں زیادہ رابطہ بھی نہیں رکھا جاتا تھا۔ ایک فاصلہ قائم رکھا جاتا تھا۔ اب منگنی کے اس 6 ماہ یا 12 ماہ کے عرصہ کے بعد "کوُپاہ" ہوتا جو کہ شادی ہوتی تھی اور شادی کی تقریِبات تقریباً 7 دن تک جاری رہتی تھیِں۔ جب یہودی اپنی بیٹی کو بیاہنے کے لیے حوالے کر دیتے تھے تو وہ لڑکے سے جہیز کی صورت میں ایک قیمت لیتے تھے اور اس قیمت کو "مَہر" کہا جاتا تھا۔ اور یہ قیمت، لوگوں کے حساب سے مختلف ہو سکتی تھی۔ یہ قیمت دو درجن بھیڑوں سے لیکر محض ایک مرغی کی صورت میں بھی ادا کی جا سکتی تھی۔ اور یہ قیمت منگنی کی رسم پر ادا کی جاتی تھی۔ اور جسطرح کہ پیدائش 34ب میں بھی ہے، یہ قیمت عموماً اشیاء یا خدمات کی صورت میں ادا کی جاتی تھی۔ اسکے بہت سے مقاصدِ ہوتے تھے۔ پہلا مقصد ہوتا تھا باپ کو مُعاوضہ ادا کرنا کیوُنکہ اُسے اپنی بیٹی بیاہنے کے لیے ایک خطیِر رقم خرچ کرنا پڑتی تھی۔ یہ مُعاوضہ بیِوی کی زِندگی کا بِیمہ یا Life Insurance بھی ہوتا تھا۔ عموُماً لڑکی کا باپ اس مُعاوضے کو باحِفاظت رکھتا تاکہ اگر اُسکی بیٹی کا شوہر مر جائے تو وہ اپنی بیٹی کو وہ مُعاوضہ لوٹا سکے۔ یہ معاوضہ ایک طرح سے طلاق کا بیمہ بھی ہوتا تھا کیونکہ اگر شوہر بیوی کو طلاق دیتا تو اُسے اُس معاوضے سے ہاتھ دھونا پڑتے اور کیونکہ یہ ایک بھاری قیمت ہوتی تھی اس لیے اس معاوضے کو واپس لینے کا صرف ایک ہی طریقہء کار تھا جب لڑکی کا باپ مر جائے اور وراثتی طور پر وہ معاوضہ لڑکی کو واپس مل جائے اور یہ تب ہی ہوسکتا تھا اگر اس وقت تک ان کی شادی قائم ہو۔ سو یہ شادی کو قائم رکھتا تھا۔ عِلاوہ ازیِں ایسا کرنے سے وہ بہت ساری شادیِاں نہیِں کرتے تھے ورنہ تو وہ اپنے تمام مال و اسباب اسی طرح سے لُٹا بیٹھتے۔ سو "کوُپاہ" سے پہلے کا عرصہ منگنی کہلاتا تھا، اور اِسکے بعد شادی یعنی"کوُپاہ" عمل میں آتا تھا جب شوہر اور بیوی میں جسمانی تعلق بھی قائم ہو جاتا تھا۔ منگنی کا سارا عرصہ دراصل لڑکی کے کُنوارپن اور مرد کے وفادار ہونے کا آزمائشی دور ہوتا تھا۔ لیکِن اُس عرصے میں بھی اُن دونوں کے لیے لفظ "شوہر اور بیوی" ہی اِستعمال کیِا جاتا تھا کیوُنکہ یہی مُناسِب تھا گو کہ اُس وقت تک دونوں میں جِسمانی تعلُق قائم نہیِں ہوتا تھا۔ 25آ میں لکھا ہے "اور اُس کو نہ جانا جب تک اُس کے بیٹا نہ ہُؤا۔" 18آ میں لکھا ہے "... اُن کے اکٹّھے ہونے سے پہلے۔" دوُسرے الفاظ میں یہ اُنکا منگنی کا دور تھا جِس میں وہ روُح القُدس کی قُدرت کے وسیِلے سے حامِلہ ہوئی۔ تاکہ اِس بارے میں کوئی بھی سوال نہ کر سکے کہ کیا یوُسُف اُسکا باپ ہے۔ یاد رہے کہ یوُسُف ایک راستباز اور خُدا ترس شخص تھا اور خدا کے قانون اور معیار کے خِلاف کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا تھا۔ یاد رکھیے کہ خُدا کی نظر میں کنوارپن اور پاکیزگی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ ایک مُقدس چیز ہے اور اِسے بے وُقعت نہیں سمجھنا چاہیے۔ اور مریم کے مُعاملے میں ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ اُسکے کُنوار پن کی بدولت خُدا نے اُسے بہت عِزت عطا فرمائی۔ یہ پیغام ابھی جاری ہے۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *