Translate

Christmas series Part(24)

تعارُف) 24واں پیغام)
  

خُداوند یِسُوؔع مسِیح کی پیدائش اور اُس کے اعلان (دُوسرا حِصّہ)

اب وہ 8آ میں یہ بتاتا ہے، لِکھا ہے "۔۔۔جو رات کو مَیدان میں رہ کر۔۔۔" اُس وقت کی زیادہ تر تاریخ بلکہ اُسکے بعد اور پہلے بھی اِسرائیل میں چرواہے اپریل سے نومبر تک میدانوں میں رہا کرتے تھے۔ اور یہ مُمکن ہے کہ وہ دسمبر میں بھی میدان میں ہوں۔ مگر بھیڑیں دِن کو چراگاہ میں پِھرتی تھیں اور پِھر اُن کے آرام کے لئے ایک چھوٹا سا عارضی بھیڑخانہ بنایا جاتا تھا جو کہ پتھروں کو اکٹھا کر کے یا لکڑیوں کو اکٹھا کر کے بھیڑوں کو ایک جگہ حِفاظت سے بند کرنے کے لئے بنایا جاتا تھا۔ رات کے وقت وہ اُنکو اندر لے آتے۔ اُنکو اُس بھیڑخانہ میں رکھتے اور چرواہے اُسکے داخلی راستہ کے باہر لیٹ جاتے۔ یہی وجہ ہے کہ یُوحنّا 10ب میں یِسُوؔع کہتا ہے کہ میں نہ صِرف اچّھا چرواہا ہُوں بلکہ میں دروازہ بھی ہُوں۔ چرواہا ہی دروازہ ہے۔ چرواہا اپنا بِچھونا دروازے کے سامنے اِس طور سے لگاتا کہ کوئی بھی بھیڑ اُس کے پاس سے گُزرے بغیر باہر نہیں نِکل سکتی تھی اور وہ ایسا ہونے نہیں دیتا تھا۔ یِسُوؔع خُود کو دروازہ کہتا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم جان جائیں کہ جب ایک بار ہم اُسکے بھیڑخانہ میں داخل ہو جاتے ہیں تو وہ کبھی بھی ہمیں باہر نہیں جانے دے گا۔ یہ ابدی نجات کی تعلیم ہے۔ سو چرواہے یُوں اپنی بھیڑوں کو جمع کرتے۔ وہ تمام دِن باہر چراگاہ میں رہتیں۔ رات کو وہ اُنہیں اندر لے آتے اور اُنہیں بغیر چّھت کے اِس بھیڑخانے میں رکھتے۔ اور وہ چرواہا اور اُسکے ساتھی اُنکی نِگہبانی کرتے۔ وہ اپنی اپنی باری پر جاگتے اور نِگہبانی کرتے اور دُوسرے چرواہے دروازے کے آگے سو جاتے تاکہ بھیڑیں باہر نہ نِکل سکیں۔ لہٰذا وہ باہر میدان میں رہتے تھے۔ اب وہ کیا کر رہے ہیں؟ 8آ میں لِکھا ہے "۔۔۔اپنے گلّہ کی نِگہبانی کر رہے تھے۔" اب رات ڈھل چُکی ہے اور بھیڑیں بھیڑ خانہ کے اندر آ چُکی ہیں۔ اگر چاند پُورا ہو تو وہ اُنہیں کُھلے میدان میں بھی چھوڑ سکتے تھے لیکن عموماً بھیڑوں کو وہ بھیڑ خانے میں لے آتے تاکہ اُنکی حِفاظت کر سکیں اور کوئی شِکاری اُن پر حملہ آور نہ ہو سکے اور وہ چوروں سے بھی محفُوظ رہیں۔ سو عین مُمکن ہے کہ وہ بھیڑ خانے میں تھیں کیونکہ رات تھی۔ اور ہو سکتا ہے کہ وہ رات کا پہلا پہر ہی ہو کیونکہ وہ ابھی جاگ ہی رہے تھے جب فرِشتہ اُن پر ظاہر ہُوا۔ یہاں پر میں یہ بات آپکو بتاتا چلُوں کہ مِشناہ جو کہ یہُودِی شریعت کی کِتاب ہے اور تالمُود جو ربّیوں کی تعلیم پر مُبنی کِتاب ہے اِنکا تقاضہ یہ تھا کہ بھیڑوں کے گلّہ کو میدانوں میں ہی رکھا جائے۔ بھیڑوں کے گلّہ کو شہری آبادیوں میں رکھنا منع تھا۔ اِس لئے وہ باہر میدان میں تھے۔ اور اچانک فرشتہ اُنکے پاس آ موجُود ہوتا ہے۔ کلامِ مُقّدس میں لِکھا ہے "۔۔۔اور خُداوند کا جلال اُنکے چوگِرد چمکا۔۔۔" ہم نے اِسے پڑھ بھی رکھا ہے، سُن بھی رکھا ہے لیکن ہم نے شاید گہرائی میں کبھی اِس پر سوچا ہی نہیں۔ اِس بات کو بیان کرنا مُشکل ہے کہ یہ بیان کِس قدر اہم ہے۔ یہ تاریخ کا نُقطہء عرُوج تھا۔ اگر آپ خُداوند کے جلال سے مُتعلِّق مُطالعہ کریں، تو وہ نُور میں خُدا ہی کا ظہُور ہے۔ خُدا جِسمانی وجُود نہیں رکھتا، اُسکا بدن نہیں ہے، اُسکی کوئی ہیّت نہیں۔ وہ اندیکھا خُدا ہے۔ مگر جب وہ خُود کو ظاہر کرتا ہے تو وہ خُود کو نُور میں ظاہر کرتا ہے ایک جگمگاتے، تیز، چمکدار، نہ سمجھ آنے والے نُور کا ظہُور۔  آپ حزقی ایل 8 سے 10ب پڑھ سکتے ہیں، خُدا کا جلال اُٹھ گیا، وہ چلا گیا، وہ ہیکل سے دُور چلا گیا۔ یہ ایک افسوسناک لمحہ تھا، نبی نے کھڑے ہو کر خُدا کے جلال کو ہیکل سے اُوپر اُٹھتے دیکھا اور دروازے سے اُوپر اُٹھتے دیکھا اور باہر پہاڑ کے اُوپر سے اوجھل ہوتے دیکھا اور خُدا نے اِسرائیل کو چھوڑ دیا۔ اور وہ جلال اُس رات سے پہلے پِھر کبھی واپس نہ آیا۔ اُس رات تک یہ ایک لمبا عرصہ تھا۔ اور خُداوند کا جلال زمین پر دوبارہ ظاہر ہُوا۔ یہ کوئی معمُولی واقع نہ تھا۔ یہ نُور باغِ عدّن میں خُدا کی حضُوری کو ظاہر کرتا تھا۔ یہ نُور خیمہ اِجتماع میں بھی خُدا کی حضُوری کا عکاس تھا۔ اور اِس رات یہ اُس بات کو پیش کرتا ہے کہ خُدا کی حضُوری دُنیا میں آ گئی تھی۔ اِس مرتبہ خُدا کی حضُوری نہ تو کِسی عمارت میں آئی اور نہ ہی کِسی خیمے میں بلکہ جِسم میں یعنی مسِیح کے رُوپ میں آئی۔ بعد ازاں متّی 17ب کیمُطابِق یِسُوؔع مسِیح نے اپنے شاگِردوں کو لِیا اور پہاڑ پر اُنکو اپنے ساتھ لے گیا اور اُسکی صُورت بدل گئی اور شاگِردوں نے خُدا کا جلال دیکھا۔ اُنکے سامنے اُسکی صوُرت بدل گئی۔ اور ایک دِن، اُسکی آمدِثانی پر، خُدا کا جلال پِھر سے لوٹ آئیگا۔ یہ کوئی چھوٹا سا واقع نہیں تھا بلکہ یہ تو خُدا کی حضُوری لوٹ آئی تھی۔ لیکِن دیکھیں کہ چرواہوں پر، جِنکو مُعاشرے کے کمترین اِنسان سمجھا جاتا تھا، خُدا کا جلال چمکا۔ نجات کی تاریخ میں یہ یادگار لمحات ہیں۔ لِکھا ہے کہ وہ بُری طرح سے ڈر گئے۔ یہ عام لوگ تھے۔ یہ تو اُنکے لئے بُہت بڑی بات تھی۔ اور کیا وہ کبھی اِس بات کی توقّع کر سکتے تھے کہ خُدا اُن پر ظہُور پذیِر ہوگا؟ لیکن وہ اُن پر ظاہر ہُوا۔ اب یہ اِس بات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ یہاں بیت الحم میں کوئی عام زِندگی نے جنم نہیں لیا تھا یا محض کِسی عام آدمی کی پیدائش نہیں ہُوئی تھی۔ یہ تو ایک تاریخ ساز لمحہ تھا۔ خُدا بذاتِ خُود آسمانوں سے زمین پر  چمکتے نُور میں اُتر آیا ہے۔ اور وہ بُری طرح سے ڈر گئے تھے۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ حیران رہ گئے تھے۔ نہایت ڈر گئے تھے۔ 10آ میں لِکھا ہے "اور فرِشتے نے اُن سے کہا ڈرو مت۔۔۔" یہ کہنا شاید آسان تھا کہ ڈرو مت یا ڈرنا بند کرو۔ زکریاہ اور مرؔیم سے بھی یہی کہا گیا تھا۔  اُن چرواہوں کو خُدا سے ڈرنے کی ضرُورت نہیں تھی جِس سے ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ خُدا کا خوف ماننے والے، راستباز یہُودِی تھے جو خُدا سے مُحبّت رکھتے تھے اور مسِیح کے آنے کے مُنتظر تھے۔ اُس نے کہا تُمہیں کِسی بات سے خوفزدہ ہونے کی ضرُورت نہیں۔ اور یہ صِرف اِسی صُورت میں مُمکن تھا کہ اُنکے گُناہ مُعاف ہو جاتے۔ فرِشتے نے اُن سے کہا "۔۔۔دیکھو میں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں۔۔۔" یُونانی لفظ Euaggeliz کو انگریزی میں Evangelize کہا گیا ہے جِس کا مطلب ہے لوگوں کو خُوشخَبری سُنانا۔ Evangelize انگریزی لفظ نہیں ہے بلکہ یہ صِرف یُونانی لفظ Euaggeliz کی ایک قِسم ہے۔ یہ خُوشخَبری ہے کہ ہمارا خُدا بچانے والا خُدا ہے۔ یہ خُوشخَبری ہے کہ اُس نے ایک نجات دہندہ کو بھیجا۔ یہ خُوشخَبری ہے کہ کوئی آیا تاکہ ہمارے گُناہ کو اُٹھا لے جائے آئے۔ یہ خُوشخَبری ہے کہ آپ کا گُناہ ہمیشہ کے لئے مُعاف کر دِیا گیا ہے۔ یہ خُوشخَبری ہے۔ یہ ایسی خبر ہے جو بڑی خُوشی اور شادمانی کو پیدا کرتی ہے اور خوف کے بالکُل مُتضاد ہے۔ اِس لفظ کا مطلب ہے ہنسی، شادمانی۔ جیسا کہ 1-پطرس 1ب میں لِکھا ہے ایسی خُوشی جو بیان سے باہر ہے۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *