Translate

Christmas series Part(25)

تعارُف) 25واں پیغام)
  

مجُوسیوں کی تاریخ اور اُنکی بیت الحم آمد؟

 بُنیادی طور پر دُنیا کی تاریخ میں چار بڑی عالمی سلطنتیں رہی ہیں۔ پہلی بابلی سلطنت تھی۔ دُوسری مادی و فارسی سلطنت۔ تِیسری یُونانی سلطنت تھی۔ جبکہ سکندر اعظم نے مادی و فارسی سلطنت کو فتح کِیا تو دُنیا میں یُونانی تسلّط قائم ہو گیا۔ چوتھی عظیم سلطنت رومن سلطنت تھی۔ مجُوسی مادی و فارسی سلطنت سے تعلُّق رکھنے والے افراد تھے اور یُونانی سلطنت کے زمانے میں بھی موجُود تھے اور مسِیح کے پیدا ہونے پر رُومی سلطنت میں بھی موجُود تھے۔ وہ بُہت ہی قدیم اور لمبی عُمر رکھنے والے عقل مند لوگ تھے۔  یُونانی میں یہ لفظ "میجائے" ہے۔ یہ واقعی ایک ناقابلِ ترجمہ لفظ ہے۔ آسان الفاظ میں یہ لوگوں کے ایک مخصُوص قبیلے کا نام ہے۔ مجُوسی مادی سلطنت میں سے غیر قوم کاہنوں کا ایک سِلسلہ تھا جو بُہت قدیم اور بڑے لوگ تھے۔ وہ فلکیات اور علمِ نجُوم میں بُہت ماہر تھے۔  مجُوسی بُہت اعلیٰ عُہدے رکھتے تھے۔ یہ وہی تھے جِن سے بادشاہ، اُمراء، شہزادے اور حُکمران مُختلِف چیزوں کے بارے میں مشورہ کِیا کرتے تھے۔  مجُوسی اِتنے طاقتور تھے کہ مؤرخین ہمیں بتاتے ہیں کہ کوئی فارسی کبھی بھی بادشاہ نہیں بن پاتا تھا جب تک دو شرائط پر پُورا نہ اُترتا۔ پہلی: اُس نے مجُوسیوں کے سائنسی اور مذہبی نظم و ضبط میں مہارت حاصل نہ کی ہوتی۔ اور دُوسری: مجُوسیوں نے اُسے بادشاہ بنانے کی منظُوری نہ دی ہوتی اور وہی اُسے تاج پہناتے تھے۔ یہ واقعتاً بُہت بڑا استحقاق یا ذِمّہ داری تھی۔ اِسے طاقتور ہونا کہتے ہیں۔  مجُوسی مسِیح کے ایّام میں: بابل کی سلطنت کے دوران، مجُوسی یہُودِیوں سے بُہت زیادہ مُتاثر تھے۔ اُن کا دانی ایل نام ایک خاص یہُودِی سے واسطہ پڑا جِسکو بابل کے بادشاہ نبُوکدنضر نے بابل کی سلطنت میں ترقّی بخشی تھی۔ دانی ایل بادشاہ کے خوابوں کی تعبیر میں اِتنا ماہر تھا کہ بادشاہ نے دانی ایل کو مجُوسیوں کا سردار بنا دیا، دانی ایل بابل میں اِس پُورے کاہن گِروہ کا سربراہ تھا۔ دانی ایل نبی نے بابل میں ان لوگوں کو پُرانے عہد نامہ کے بارے میں اپنا عِلم بتایا اور کلامِ مُقدّس کی نقُول اِنکو دیں۔  خُدا نے یِسُوؔع کے پیدا ہونے سے سینکڑوں سال قبل، متّی 2ب کے لئے اِس منظر کو ترتِیب دیا تھا، 600 سال قبل۔ خُدا ایک عظیم عِبرانی نبی اور بادشاہ کی آمد کے لئے جو مجُوسیوں کے اِس گروہ پر حکُومت کرے گا ایک منظر ترتِیب دے رہا تھا تاکہ ایک دِن جب وہ بچّہ بیت الحم میں پیدا ہو تو وہ اُس گھر میں پُہنچ سکیں جہاں وہ بچّہ ہے۔ اِس کو تاریخ کی منصُوبہ بندی کرنا کہتے ہیں۔ جب ہم مسِیح کے زمانے کی بات کرتے ہیں تو اِس زمانے میں بھی یہ لوگ مشرق میں زبردست طاقت رکھتے تھے۔ اِن میں سے کُچھ نے اپنی طاقت، اپنی حیثیّت، اور اپنی صلاحیتوں کو بڑی عقلمندی سے اِستعمال کِیا۔ اب مشرقی سلطنت میں مسیح کے وقت میں، ایک حُکمران اِدارہ یا ہاؤس تھا جِسے میگِستان کہتے تھے، جِس طرح پاکِستان میں سینٹ یا قومی اسمبلی ہے۔ اور یہ حُکمران ہاؤس یا اِدارہ اُس وقت پارتھی و فارسی سلطنت میں حُکمرانی کرتا تھا۔ یہ مُکمل طور پر مجُوسیوں پر مُشتمل تھا جِس کا فرض تھا بادشاہ کا قطعی طور پر اِنتخاب کرنا۔ وہ کِنگ میکر یا بادشاہ بنانے والے تھے۔  وہ روم سے لڑنا اور روم کو شکست دینا چاہتے تھے۔ لیکن اُنکے پاس ایک کمزور بادشاہ فریٹس چہارم تھا، جِسے بعد میں معزُول کر دِیا گیا تھا۔ اِسکے بعد مجُوسی ایک نئے بادشاہ، مشرقی سلطنت کے ایک نئے بادشاہ کی تلاش میں تھے، جو روم کے خلاف لڑ سکتا ہو۔ جب مجُوسی یروشلِیم پُہنچے تو ہیرودیِس کو معلُوم تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ وہ کِنگ میکر یا بادشاہ بنانے والے تھے اور جب وہ یہ کہتے ہُوئے شہر کے آس پاس پِھرتے دِکھائی دئیے کہ "یہُودِیوں کا یہ نیا بادشاہ کہاں ہے؟" تو ہیرودیِس گھبرا گیا۔ جب اچانک یہ فارسی شاہ ساز یا بادشاہ بنانے والے یروشلِیم میں حاضر ہُوئے اور وہ بھی بِلاشُبہ پُوری قُوّت کے ساتھ۔ وہ مخرُوطی ٹوپیاں پہنتے تھے، اور وہ فارسی گھوڑوں کی سواری کرتے تھے نہ کہ اونٹوں کی۔ اور جب وہ آئے تو وہ اکیلے نہیں تھے۔ تاریخ کا اندازہ یہ ہے کہ وہ فارسی گُھڑ سواروں کے ساتھ آئے تھے۔ جب وہ یروشلِیم شہر میں آئے تو ہیرودیِس گھبرایا۔ یہ طاقتور آدمی تھے اور ہیرودیِس کے لئے مزید بدتر بات یہ تھی کہ اُسکی فوج ایک مِشن پر مُلک سے باہر تھی۔ اور بائبل کہتی ہے کہ ہیرودیِس پریشان ہُوا۔ یُونانی زبان میں یہ لفظ اِس طرح سے ہے کہ "وہ آپکی واشنگ مشین کی طرح بھڑک اُٹھا تھا" وہ لرز اُٹھا تھا۔ آپ جانتے ہیں کہ ہیرودیِس کو ایک لقب دِیا گیا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیرودیِس کو دِیا گیا لقب کیا تھا؟ یہُودِیوں کا بادشاہ۔ اُسے یہ لقب قَیصر اَوگُوستُس کی طرف سے مِلا تھا۔  اب اچانک ہی فارسیوں کا یہ بڑا قافلہ شہر پُہنچ گیا اور وہ گھبرا گیا۔ وہ کہتے تھے "ہم نیا بادشاہ ڈُھونڈنے آئے ہیں۔" اب قَیصر اَوگُوستُس واقعی بُوڑھا تھا اور اُسکی جان اٹکی ہُوئی تھی۔ اور تِبریاس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے رُومی فوج کے پاس ایک کمانڈر اِن چیف بھی نہیں تھا۔ اور مجُوسیوں کو معلُوم تھا کہ مغرب کے خلاف مشرقی جنگ لڑنے کا یہی وقت ہوگا۔ یہ ٹھیک وقت تھا۔ اور اِس وجہ سے ہیرودیِس کانپ رہا تھا۔  آپ کہتے ہوں گے "ٹھیک ہے، یہ بتائیں، مجُوسیوں کے آنے کے پیچھے سوچ کیا تھی؟ "شاید، اُنہوں نے اِسے سیاسی طور پر دیکھا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ اُنہوں نے سوچا ہو، "وہ بادشاہ آ گیا ہے۔" اور مُجھے لگتا ہے کہ شاید یہ سچ ہے لیکن اِسکے عِلاوہ مُجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے رُوحانی تناظر میں اِسکی طرف دیکھا۔ کیونکہ جب وہ بیت الحم کے اُس چھوٹے سے کمرے میں پُہنچے تو بائبل کہتی ہے کہ اُنہوں نے اُسکی پرستش کی۔   اُنہوں نے محض ایک بادشاہ سے زیادہ کُچھ دیکھا۔ مُجھے یقین ہے کہ اُنہوں نے مسِیح کو دیکھا جِسکے بارے میں اُنہوں نے دانی ایل کے زمانے سے سُن رکھا تھا۔ اِس بات کا دوہرا رُخ تھا۔ مُجھے یقین ہے کہ وہ یہ سوچ رہے تھے، "ہو سکتا ہے کہ یہ نجات دہندہ ہو، نجات دہندہ جو مسِیح کہلاتا ہے"۔  "اور ہو سکتا ہے کہ وہ نہ صِرف نجات دہندہ، مسِیح ہو، بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہی ایک شخص ہو جو مشرق کے سارے لوگوں کو اِکٹھا کرے اور روم کے جبر کے خلاف لڑے۔"  ویسے، مجُوسیوں کو معلُوم تھا کہ اِسرائیل مشرقی سلطنت کا ساتھ دے گا، روم کا نہیں۔ سو وہ شہر میں آئے اور لوگوں سے پُوچھنا شُروع کِیا کہ یہ نیا بادشاہ کہاں ہے؟ اُنکا خیال تھا کہ بنی اِسرائیل بھی اِس بادشاہ کو لے کر اُتنے ہی پُرجوش ہوں گے جِتنے وہ تھے۔ لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بنی اِسرائیل اپنی بے اعتقادی کی وجہ سے اندھے ہو گئے تھے۔ مجُوسیوں نے سوچا، "کیا یہی ناقابلِ تسخیر بادشاہ ہے؟ کیا وہ اُسے تاج پہنا سکتے ہیں، کیا وہ اُسے واپس لے جا سکتے ہیں۔" اور کیا وہ اِس عظیم مسِیح کے ساتھ جِسکی دانی ایل نے پیشگوئی کی تھی مشرق کو مُتحِد کر سکتے اور روم کے خلاف لڑ سکتے ہیں؟۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *