Translate

Christmas series Part(22)

تعارُف) 22واں پیغام)
  

 اُس کے لئے سرائے میں جگہ نہ تھی۔

لُوقا 2ب 7آ میں لِکھا ہے "۔۔۔اور اُس نے اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھّا کیونکہ اُنکے واسطے سرائے میں جگہ نہ تھی۔" چرنی کے لئے یُونانی لفظ "Phatne" اِستعمال ہُوا ہے۔ اِسکا مطلب ہے"چرنی"۔ ایک پُرانی رِوایت کہتی ہے کہ یِسُوؔع ایک غار میں پیدا ہُوا تھا۔ لیکِن بائبل مُقدّس میں غار میں پَیدائش کا ذِکر نہیں ہے۔ وہاں پر تو بس اِتنا لِکھا گیا ہے کہ "۔۔۔اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھّا۔" وہ ایک چرنی میں رکھا گیا، اِس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ ایک اصطبل یا مویشیوں کے رکھنے کی جگہ میں تھا کیونکہ چرنی جانوروں کے چرنے کی جگہ ہوتی ہے اور لِکھا ہے کہ اُن کے لئے سرائے میں کوئی جگہ نہ تھی اور اِس سے یہ اِشارہ مِلتا ہے کہ لوگوں کے رہنے کے لئے بنائے گئے سرائے میں اُن کو جگہ نہیں مِل سکی اور قدیم زمانے میں سرائے کے ساتھ ہی مُسافروں کے جانوروں کے لئے بھی اصطبل کی سہُولت موجُود ہوتی تھی۔ اگر آپ آج آپ کِسی ہوٹل میں جائیں تو فوری طور پر اُس کے باہر آپ کیا دیکھتے ہیں؟ ایک پارکنگ کی جگہ۔ اِسی طرح قدیم دَور میں نقل و حرکت کا ذرِیعہ جانور تھے اور لوگ اپنے جانوروں پر سامان لادتے تھے۔ اگر آپ ایک ایسے سیلزمین ہوتے جو مُختلِف جگہ پر سفر کر کے چیزیں بیچتے، تو آپ کو سامان ساتھ لے جانے کے لئے ایک جانور رکھنا پڑتا، یہ ایسا ہی تھا۔ اگر آپ ایک ایسا خاندان ہوتے جو اکثر سفر کرتے، تو آپکو خواتین اور بچّوں کو لے جانے کے لئے بھی جانور کو ساتھ رکھنا پڑتا۔ اور اِس طرح رہنے کے لئے ہر جگہ کے قریب، جانوروں کے لئے اصطبل اور چرنی بھی ہوتی تھی۔ یہ اِس بات کی طرف اِشارہ تھا کہ سرائے میں اُن کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی اور وہ باہر تھے اور اُس نومولُود بچّے کو ایک چرنی میں رکھا گیا تھا۔ 16آ میں دوبارہ اِس کا ذِکر مِلتا ہے۔ جب چرواہے بالآخر اُسے دیکھنے کے لئے آئے تو، وہ بچّہ اُنہیں چرنی میں پڑا مِلتا ہے۔ اب یہ بُہت اچّھا اِشارہ ہے کہ وہ جگہ ایک اصطبل تھی۔ اُنکے لئے سرائے میں کوئی جگہ نہیں تھی۔ آئیے ایک منٹ کے لئے اِس بات پر غور کرتے ہیں۔ اِس منظر میں بُہت زیادہ اُلجھن پائی جاتی ہے۔ میں آپ کو بتاتا ہُوں کیوں۔ "سرائے" کے لئے لفظ "کاٹالُوما" ہے۔ لیکن یہ سرائے کے لئے اِستعمال ہونے والا عام یُونانی لفظ نہیں ہے۔ یُونانی میں سرائے کے لئے ایک مُختلِف لفظ ہے، مِثال کے طور پر، لُوقا 10ب 34آ میں۔ لیکن یہ لفظ جو یہاں لُوقا 2ب 7آ میں اِستعمال کیا گیا ہے اِس کا مطلب صِرف "پناہگاہ" ہے۔ اِس کا مطلب ہے "رہائش کی جگہ۔" اِس کا مطلب صِرف مہمان خانہ، یا مہمانوں کے لئے چھوٹے گھر ہے۔ یہ کمرشل سرائے کی ماننِد نہیں تھا جہاں مہمانوں کو کھانا کِھلانے اور ساتھ رہائش مُہیّا کرنے کا باقاعدہ اِنتظام ہوتا ہے۔ یہ لفظ بُہت وسیع معنی رکھتا ہے۔ یہ ایک عوامی پناہ گاہ ہے۔ اِس بات کا زیادہ اِمکان نہیں ہے کہ اُس چھوٹے سے گاؤں میں حقیقت میں کاروبار کی غرض سے کوئی سرائے بنایا گیا ہو لیکن اُن کے پاس کِسی نہ کِسی طرح کی جگہ عوام کے لئے موجُود تھی۔ یہ ایک پُرہجُوم صُورتحال ہوگی، جیسا کہ میں پہلے یہ آپ کو بتا چُکا ہُوں۔ مُمکنہ طور پر زیادہ تر جگہ رُومیوں نے لے لی ہوگی اور بعض یہُودِی حُکام نے۔ اور پِھر وہ لوگ جو اپنے آبائی شہر میں نام درج کروانے کے لئے واپس آئے تھے، اِن سب کی وجہ سے بُہت بھیڑ لگ گئی ہوگی۔ تمام رہنے کی جگہیں لی جا چُکی تھیں۔ پِھر شاید یہ، جیسا کہ میں نے کہا، عوامی پناہ گاہ تھی۔ یُوں اِس چھوٹے سے خاندان کو، مُناسب کمروں کی بجائے جانوروں کے ساتھ رہنا پڑا۔ اگر آپ اِس حالت میں ہوتے تو آپ کو شاید اپنا بِستر بھی لے جانا پڑتا۔ اگر سرائے میں کمرے میں آپ کو جگہ مِل جاتی تو وہاں شاید وہ آپ کو گھاس پُھوس کا بِستر اور تکیہ یا شاید کوئی کمبل آپ کے لئے فراہم کر سکتے، لیکن اگر آپ کو جگہ نہ مِلتی تو ضرُوری تھا کہ آپ کے پاس اپنا کمبل اور اپنا تکیہ وغیرہ ہو۔ اور اگر آپ کے پاس اوڑھنے کے لئے کوئی کمبل یا کپڑا نہیں ہوتا تو، آپ اپنے آپ کو اپنے ہی چوغے میں لپیٹ کر ہوا سے بچنے کے لئے جگہ تلاش کرنے کی کوشِش کرتے کیونکہ وہاں بُہت سخت سردی ہو سکتی ہے۔ کئی دِنوں کے لئے، ہم نہیں جانتے کہ کِتنے دِن، یُوسُؔف اور مرؔیم کو اِس قِسم کی جگہ میں رہنا پڑا ہوگا۔ ہم نہیں جانتے کہ کب اُن کا نام لِکھا گیا یا نام لِکھوانے کے لئے کب وہ قطار میں لگے۔ ہم نہیں جانتے کہ آیا اُن کے نام پہلے ہی لِکھے جا چُکے تھے اور یُوسُؔف اِس لئے واپس نہیں جانا چاہتا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ وہ کِسی بھی دِن بچّے کو جنم دینے والی تھی۔ وہ پَیدائش کے دِن تک وہاں اِنتظار کر رہے تھے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ جانتے تھے کہ مِیکاہ نبی نے بیت الحم کی بابت کیا کہا تھا اور وہ اِس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ وہ وہیں رہیں۔ اُن کے بارے میں ہمیں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ہر قِسم کی سہُولت اور دستیاب جگہ جہاں لوگ قیام کر سکتے تھے پہلے ہی سے بھری ہُوئی تھی، سو اُنہیں جانوروں کے درمیان ہی بِستر لگانا پڑا۔ جب یِسُوؔع اِس دُنیا میں پیدا ہُوا تو ماحول اِنتہائی ناسازگار اور تکلیف دہ تھا۔ بدبُو اور گندگی تھی۔ کیا یہی فضل کی خُوبی اور حیران کُن بات نہیں؟ یہ بھی اُس واقع کا حِصّہ ہے کہ جب وہ آسمان سے نیچے اُتر آیا تو وہ ہر اَعتبار سے نیِچے آ گیا۔ لِکھا ہے "اُس نے اگرچہ خُدا کی صُورت پر تھا خُدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چِیز نہ سمجھا۔ بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دِیا۔" اُس نے نہ صِرف اصطبل میں آنا پسند کِیا بلکہ بدبُودار گُنہگاروں کے لئے عِوضی بن گیا اور ہمارے گُناہ کا تعفُن اپنے بدن میں برداشت کِیا۔ وہ غریِبوں، نیِچ اور بدکِردار لوگوں میں اُتر آیا۔ وہ عام لوگوں کے پاس اپنی جلالی نجات لیکر آ گیا۔ یہ اِس لحاظ بھی مُناسِب تھا کہ وہ ایک بدبُودار اصطبل میں پیدا ہُوا کیونکہ جو چیز خُدا کو جانوروں کی بدبُو سے بھی زیادہ بدبُودار لگتی تھی وہ گُنہگاروں کے گُناہ کی بدبُو تھی۔ بدبُو سے بھرا یہ اصطبل گُناہ کی بُو اور اُس کی غلاظت کی ایک تصویر ہے۔ میرے اور آپ جیسے گُنہگار کی۔ اور وہ اِس لئے آیا تاکہ ہمارے گُناہوں کی سزا اپنے جِسم میں صلیب پر برداشت کرے۔یصر اَوگُوستُس اور مِصر کے ساتھ اُس کی جنگ اور حُکمرانی اور باقی سارے مُعاملات یسُوؔع مسِیح کی پَیدائش سے کیا تعلُّق رکھتے ہیں۔ یہ ہم آنے والے پیغام میں سیکھیںگے۔۔ 

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *