Translate

Christian Fasting (مسیحی روزہ)





مسیحی روزہ  

اور جب تُم روزہ رکھّو تو رِیاکاروں کی طرح اپنی صُورت اُداس نہ بناؤ کیونکہ وہ اپنا مُنہ بِگاڑتے ہیں تاکہ لوگ اُن کو روزہ دار جانیں۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر پا چُکے۔" متی 6باب 16آیت وضاحت : روزہ کے لئے یونانی لفظ ہے "نیستیوہ" جو دو لفظوں سے مل کر بنا ہے، یعنی "نے" مطلب "نہیں" اور "ایستیو" مطلب "کھانا"۔ یعنی کھانے سے پرہیز کرنا۔ پرانے عہدنامے میں روزہ : خدا نے صرف ایک دفعہ روزے کا حکم دیا تھا۔ پوری بائبل مقدس میں صرف ایک لازمی روزہ تھا۔ اور یہ یوم کفارہ پر سال میں ایک دفعہ قومی طور پر رکھا جاتا تھا۔ وہ دن جس میں پوری قوم کے پچھلے سال کے گناہوں کے لئے قربانی گذرانی جاتی تھی۔ اس دن ایک شام سے اگلی شام تک وہ اپنی جانوں کو دُکھ دیتے تھے. حوالہ جات: (احبار 23ب 27آ، گنتی 29ب 7آ)۔ اور یہ روایت بھی یہ ظاہر کرتی ہے کہ روزے کا مطلب مکمل طور پر خوراک سے اجتناب کرنا تھا۔ دوسرے اوقات جہاں روزہ رکھا گیا : 1- دکھ اور پچھتاوے کے اوقات میں یوایل 1ب 14آ، 2ب 15آ۔ 2- مذہبی جوش کو متاثر کرنے والی پالیسی کے طور پر. 1-سلاطین 21ب 9آ 1-سلاطین 21ب 12آ۔ 3- ذاتی غم اور دکھ کے اظہار کے لئے 1-سموئیل 20ب 34آ، 2-سموئیل 12ب 16آ، عزرا 10ب 6آ، نحمیاہ 1ب 4آ۔ فریسیوں کا روزہ : فقیہہ، فریسی اور یہودی بہت زیادہ روزے رکھتے تھے۔ وہ تقریباً ہر وجہ سے روزہ رکھتے تھے اور انکے روزے کا بنیادی مقصد لوگوں کہ آگے دکھاوا کرنا تھا۔ فریسی ہفتے میں دو دفعہ سوموار اور جمعرات کے دن روزہ رکھتے تھے جو کہ انکے ہفتے کا دوسرا اور پانچواں دن بنتا ہے۔ انکا ماننا تھا کہ موسیٰ دوسرے دن یعنی سوموار والے دن کوہ سینا پر چڑھا تھا اور پانچویں دن یعنی جمعرات کے دن وہ کوہ سینا سے واپس اترا تھا۔ اگر آپ یہودی تاریخ کو قریب سے دیکھیں تو آپکو معلوم ہوگا کہ یروشلیم شہر میں ہفتے کا دوسرا اور پانچواں دن کاروباری دن تھے۔ یہ وہ دن تھے جب سب لوگ گاؤں سے شہروں میں کاروبار یا خریداری کرنے آتے تھے۔ اور اگر آپکو اپنی پاکیزگی کا دکھاوا کرنا ہے تو یہی بہترین دن تھے۔ کیونکہ دوسرے اور پانچویں دن شہر میں لوگوں کی بھرمار ہوتی تھی یہی بہترین وقت اور بہترین جگہ تھی دکھاوا کرنے کے لئے ان لوگوں کے پاس جو دکھاوے کے لئے روزہ رکھتے تھے۔ وہ یہ سب روحانی فخر کے طور پر کرتے تھے۔ جب وہ بازاروں سے گزرتے تو انکے بال بکھرے ہوتے تھے۔ وہ پرانے کپڑے پہنتے تھے اور اپنے اوپر گرد بکھیر لیتے تھے۔ وہ اپنے منہ سفیدی سے رنگتے تھے تاکہ انکے چہروں پر پیلاہٹ نظر آئے اور اپنے سروں پر خاک ڈالتے تھے۔ اسی حالت میں وہ بازاروں میں گھومتے تھے تاکہ لوگ انکو دیکھیں کہ وہ کتنے زیادہ روحانی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے سر اور چہرے پر خاک ڈالتے رہتے تھے اور جب یہ خاک انکے آنسوؤں کے ساتھ ملتی تھی تو انکے چہرے مزید بگڑے نظر آتے تھے۔ یسوع نے کہا "وہ اپنا اجر پا چُکے" یعنی انہوں نے دکھاوے کے لئے یہ سب کیا اور لوگوں نے دیکھ لیا۔ جو انہوں نے چاہا سو پا لیا۔ اب خدا کی طرف سے انکے اس سارے کام کے لئے کوئی اجر نہیں ہے۔ "بلکہ جب تُو روزہ رکھّے تو اپنے سر میں تیل ڈال اور مُنہ دھو۔ تاکہ آدمی نہیں بلکہ تیرا باپ جو پوشِیدگی میں ہے تُجھے روزہ دار جانے۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔" متی 6ب 17-18آ وضاحت : خیرات کرنے اور دعا کرنے کے پر بات کرنے کے بعد یسوع مسیح اسی سلسلے کے تیسرے پہلو یعنی روزے پر بات کرتا ہے. مسیح روزے کو ختم نہیں کرتا بلکہ اسکو منظم کرتا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ رہا کہ روزہ رکھو اور نہ یہ کہہ رہا ہے کہ روزہ نہ رکھو۔ وہ صرف اتنا کہہ رہا ہے "جب تم روزہ رکھو" بالکل اسی طرح جیسے اس نے کہا "جب تم خیرات کرو" یا "جب تم دعا کرو"۔ یہ ہر ایسے شخص کی زندگی کے ایک لازمی حصے کی طرح تصور کیا گیا ہے جو خدا کی بادشاہی کا وارث ہے۔ وہ کہتا ہے جب تم روزہ رکھو اس طرح کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ فرض کر رہا ہے کہ ہم روزہ رکھیں گے۔ متی 9ب 15آ میں لکھا ہے "۔۔۔وہ دِن آئیں گے کہ دُلہا اُن سے جُدا کِیا جائے گا۔ اُس وقت وہ روزہ رکھّیں گے۔" وہ آسمان پر اٹھا لیا گیا اور جب تک وہ دوبارہ واپس نہیں آتا تب تک روزہ رکھنے کا وقت ہے۔ سو خیرات کرنے اور دعا کرنے کی طرح روزہ رکھنا بھی روحانی ترجیحات میں شامل ہے۔ روزہ رکھنے کے چند وجوہات : دکھ اور رنج روزے کا سبب بنتا ہے۔ خوف روزے کا سبب بنتا ہے۔ ایسے اوقات میں جب خوف آپکے دل کو دبوچ لے تو دور دور تک کھانے کی کوئی سوچ آپکے ذہن میں نہیں آتی۔ گناہ کا شدید پچھتاوا آپکے اندر پشیمانی اور ایسی شدت کو پیدا کرتا ہے کہ آپ روزہ رکھتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ خدا کا کلام حاصل کرنے یا اسکا اشتہار دینے کے لئے روزہ رکھتے تھے۔ ایک اور چیز جو ہم بائبل میں دیکھتے ہیں جس نے لوگوں کو روزے کی طرف ہو راغب کیا وہ ہے سزا۔ غضب الہٰی کا خوف۔ جو کہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی ہو سکتا ہے۔ اس دنیا میں ایسے مسیحی موجود ہیں جو دنیا میں موجود گنہگاروں کے لئے دعا کرتے اور روزہ رکھتے ہیں۔ ابتدائی کلیسیا میں روحانی قیادت کے چناؤ کے لئے روزہ رکھا جاتا تھا۔ صحیح راستے یا سمت کی تلاش کے لئے بھی روزہ رکھا جاتا۔ اپنے سر میں تیل ڈال اور منہ دھو، ان سے کیا مراد ہے؟ تیل سے مسح کرنا اور پانی سے دھونا خوشی اور مسرت کی ظاہری علامت تھی۔ حوالہ جات: روت 3ب 3آ، اور واعظ 9ب 8آ۔ یہودی بزرگوں کی روایات کے مطابق ان دونوں کاموں کو کفارہ کے دن سختی سے منع کیا گیا تھا۔ اسکے اثرات دوسرے روزے کے دنوں پر بھی تھے۔ ان دونوں کاموں کو سوگ اور دکھ کے وقت کے لئے نامناسب سمجھا جاتا تھا۔ ایک روایت کہتی ہے سوگ کے وقت "آدمی کے لئے کھانا، پینا، دھونا، مسح کرنا، جوتے پہننا اور بستر کا استعمال کرنا ممنوع ہے۔" مسیح نے کہا اپنی خستہ دلی کو دنیا کو نہ دکھاؤ، بے شک دل اپنی تلخی کو خود ہی جانتا ہے پھر بھی خوش دل اور خوش مزاج رہو۔ اپنا دکھ صرف اپنے آسمانی باپ کے سامنے ظاہر کرو۔ یعنی ویسے ہی نظر آؤ جیسے روز آتے ہو۔ نا نئی صورت اختیار کرو اور نہ اپنا لباس تبدیل کرو۔ روزے کی کوئی ظاہری علامت نہ بناؤ۔ لباس سمیت سب کچھ ویسا ہو جو عام طور پر ہوتا ہے۔ اب روزہ ہمیشہ دعا کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ آپ روزے کے بغیر دعا تو کر سکتے ہیں لیکن دعا کے بغیر روزہ نہیں رکھ سکتے۔ دعا ہمیشہ روزے کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔ سچا اور حقیقی روزہ پاک دل سے رکھا جاتا ہے۔ اگر آپکا دل خالص نہیں ہے تو آپکا روزہ جعلی ہے۔ یہی فقیہوں اور فریسیوں کا مسئلہ تھا، انکے دل ٹھیک نہیں تھے۔ انکا روزہ ایک مذاق تھا۔ انکے اندر دعا کی حقیقی طلب نہیں تھی۔ آپ حقیقی شدت سے دعا نہیں کر سکتے جب تک آپکا دل خالص نہ ہو۔ اور آپ حقیقی روزہ نہیں رکھ سکتے جب تک آپکے اندر دعا کے لئے حقیقی شدت نہ ہو۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *