Translate

Ash Wednesday 02/03/2022




راکھ کا بُدھ اور روزوں کے ایّام  

آئیے آج اِس بات پر غور کرتے ہیں کہ "لینٹ" یعنی روزوں کے ایّام اور "راکھ کے بُدھ" سے کیا مُراد ہے؟ لینٹ یعنی روزوں کے ایّام اعتدال پسندی، خُود انکاری اور روزے رکھے جانے کا وقت ہوتا ہے۔ روایتی طور پر کیتھولک کلیسیائیں اور کُچھ پروٹیسٹنٹ کلیسیائیں اِسے مناتی ہیں۔ اِسکا آغاز راکھ کے بُدھ سے ہوتا ہے اور اِختتام عید قیامت المسیح یعنی ایسٹر کے اتوار پر ہوتا ہے۔ چوتھی صدی میں روزوں کے ایّام کا دورانیہ 46 دِن یعنی 40 دِن، اتوار گِنے بغیر مُقرر کِیا گیا تھا۔ روزوں کے ایّام میں، روزہ دار روزے رکھتے ہیں اور اپنی بُری عادات کو ترک کر دیتے ہیں۔ یہ چھ ہفتے کا دورانیہ، ضبطِ نفس یا ریاضت کا ہوتا ہے۔ لینٹ، توبہ کی اہمیت اور ضرُورت کو اُجاگر کرنے کے لئے، کیتھولک کلیسیاء میں رائج ہُوا۔ لینٹ کی سادگی کا مُماثِل پُرانے عہدنامہ کے لوگ ہیں جنہوں نے روزہ رکھا اور ٹاٹ اوڑھ کر راکھ اور خاک میں بیٹھ کر توبہ کی۔ پُرانے عہدنامہ میں حوالہ جات کے لئے دیکھیں، آستر 4باب 1-3آیت؛ یرمیاہ 6باب 26آیت؛ دانی ایل 9باب 3آیت۔ راکھ کا بُدھ لینٹ کا پہلا دِن ہے۔ اِسے باضابطہ طور کر "راکھ کا بُدھ" اِسلئے کہا جاتا ہے کیونکہ اِس میں ماتھے پر راکھ سے صلیب کا نشان بنایا جاتا ہے۔ چونکہ یہ عید قیامت المسیح سے عین 40 دِن پہلے یعنی اتوار کو گِنتی میں لائے بغیر آتا ہے، اِس لئے یہ ہمیشہ بُدھ ہی کو آتا ہے۔ کبھی بھی راکھ کا جمعرات یا راکھ کا پیِر نہیں ہوتا۔ بائبل مُقدّس میں کہیِں بھی راکھ کے بُدھ یا لینٹ کا کوئی ذِکر نہیں مِلتا۔ گو کہ بائبل مُقدّس راکھ کے بُدھ کا ذِکر نہیں کرتی لیکِن اِس میں اُن لوگوں کا تذکرہ ضرُور مِلتا ہے جِنہوں نے توبہ یا غم کے اِظہار کی غرض سے، علامتی طور پر، راکھ اور خاک کا استعمال کِیا۔ حوالہ جات کے لئے آپ دیکھ سکتے ہیں، 2 سموئیل 13باب 19آیت؛ آستر 4ب 1آ؛ ایُوب 2ب 8آ؛ اور دانی ایل 9ب 3آ۔ خیال کِیا جاتا ہے کہ راکھ کو صلیِب کی شکل میں ماتھے پر لگانے کی جدید روایت کِسی شخص کو مسیِح کے ساتھ مُماثِلت عطا کرتی ہے۔ وقت یا صدیاں گُزرنے کے ساتھ ساتھ لینٹ کی رسوُم نے ساکرامنٹ کی حیثیت اِختیار کر لی ہے۔ بہت سے کیتھولِک لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اگر وہ لینٹ میں کِسی چیز کو ترک کر دیتے ہیں تو وہ خُدا کی برکت کو حاصِل کر سکتے ہیں۔ لیکن بائبل مُقدّس ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ خُدا کے فضل کو خریدا نہیں جا سکتا۔ فضل تو دراصل "راستبازی کی بخشِش ہے" جیسا کہ رُومیوں 5ب 17آ میں لِکھا ہے۔ لینٹ ایسا وقت نہیں ہونا چاہئے جس میں انسان اپنی قُربانی سے مُتعلِّق شیخی بھگارے یا خُدا کی طرفداری حاصِل کرنے کی کوشِش کرے یا اُسکی مُحبّت میں اِضافے کا تقاضا کرے۔ خُدا کی ہم سے مُحبّت اِس سے بڑھکر نہیں ہو سکتی جِتنی وہ ہم سے اب کرتا ہے۔ سو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایک مسیحی کو لینٹ کی رسُومات میں شرکت کرنی چاہئے؟ کیا ایک مسیحی کو لینٹ میں روزے رکھنا چاہئیں؟ چُونکہ بائبل مُقدّس میں نہ تو اِس پر خاص زور دِیا گیا ہے اور نہ ہی اِسکی مُخالفت کی گئی ہے لہٰذا مسِیحیوں کو آزادی ہے کہ وہ لینٹ کے روزے رکھنے سے مُتعلِّق دُعا کر کے شخصی فیصلہ کریں۔ اب مزید سوال پیدا ہوتا ہے کیا ایک مسیِحی کو راکھ کا بُدھ منانا چاہئے یعنی ماتھے پر راکھ مَلنی چاہیے؟ بائبل مُقدّس کے نُقطہء نظر سے ہمیں اپنے روزے رکھنے کی نمائش نہیں کرنی۔ متّی کی انجیل 6ب کی 16آ سے 18آ میں لِکھا ہے "اور جب تُم روزہ رکھّو تو رِیاکاروں کی طرح اپنی صُورت اُداس نہ بناؤ کیونکہ وہ اپنا مُنہ بِگاڑتے ہیں تاکہ لوگ اُنکو روزہ دار جانیں۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر پا چُکے۔ بلکہ جب تُو روزہ رکھّے تو اپنے سر میں تیل ڈال اور مُنہ دھو۔ تاکہ آدمی نہیں بلکہ تیرا باپ جو پوشِیدگی میں ہے تُجھے روزہ دار جانے۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔" یِسوُع کا حُکم کہ جب تُو روزہ رکھے تو اپنا منہ دھو، ماتھے پر راکھ مَلنے سے مُتصادِم ہے۔ فریسی روزہ رکھ کر اپنے چہروں پر راکھ مَلا کرتے تھے، جِسکی خُداوند یِسوُع مسیِح نے تنبیہہ کی اور ایسا کرنے سے منع کِیا۔ ہم نے رُوحانی نظم و ضبط کو رُوحانی فخر نہیں بننے دینا۔ روزہ رکھنا اچھا عمل ثابت ہو سکتا ہے اور جب ہم اپنے گُناہ سے توبہ کرتے ہیں تو خُدا اِس بات سے خُوش ہوتا ہے۔ مسِیح کی موت اور قیامت پر دھیان و گیان کرنے کے لئے علیحدہ وقت مُختِص کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ لیکن ہمیں سال کے ہر دِن اپنے گُناہ سے توبہ کرنے کی ضرُورت ہے نہ کہ صِرف لینٹ کے 46 دِنوں میں۔ اپنے مسِیحی ہونے کی پہچان کو قائم رکھنا اچھی بات ہے لیکن یہ ہر روز قائم رہنی چاہئے نہ کہ صِرف لینٹ میں۔ اور یہ بات یاد رکھنا بھی ضرُوری اور فائدہ مند ہے کہ کوئی بھی مذہبی رسم آپکے دِل کو خُدا کی طرف مائل نہیں کر سکتی۔ خُدا آپکو برکت دے۔ آمین

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *