اب ہم تِیسری مُہر کی طرف چلتے ہیں، جِسے توڑا گیا ہے اور 6ب 5آ میں ایک سیاہ گھوڑا ہے، لِکھا ہے "اور اُس کے سوار کے ہاتھ میں ایک ترازُو ہے۔" دُوسرے الفاظ میں تولنا اور ماپنا اور یہ بتاتا ہے، 6آ میں لِکھا ہے "۔۔۔گیہُوں دِینار کے سیر بھر اور جَو دِینار کے تِین سیر۔۔۔" جِس کا مطلب ہے کہ آپکو ایک دِن کی مزدُوری میں تین سیر جَو یا اِس سے کم گندم مِلتی ہے۔ دُوسرے الفاظ میں، آپ ایک پُورا دِن کام کرتے ہیں لیکن اِتنا نہیں بنا پاتے جو ایک شخص کے کھانے پینے کے لئے کافی ہو، یا مُشکل سے اُتنا بنا پاتے ہیں جو ایک ہی شخص کے کھانے کے لئے گُزارا کر سکے اور یہ کہتا ہے، لِکھا ہے "اور تیل اور مَے کا نُقصان نہ کر۔" یہ ایک دولت مند شخص کی خوراک ہے، اِسے مت چُھونا۔ سو آپ دیکھتے ہیں کہ امن ہے، جس کے بعد جنگ آتی ہے، جس کے بعد قحط آ جاتا ہے۔ اور جہاں ایک عالمگیر جنگ ہوگی، وہاں ایک عالمگیر قحط بھی آئے گا اور پِھر چوتھی مُہر آتی ہے اور یہ ہے موت۔ جنگ اور قحط کے بعد موت کے عِلاوہ کیا آئے گا۔ 8آ میں لِکھا ہے "۔۔۔ایک زَرد سا گھوڑا ہے اور اُسکے سوار کا نام مَوت ہے اور عالَمِ اَرواح اُسکے پِیچھے پِیچھے ہے۔" کیوں؟ وہ مارتا ہُوا جاتا ہے اور عالَمِ اَرواح ساتھ ساتھ چلتا ہے اور سارے مُردوں کو حاصِل کرتا جاتا ہے۔ مزید لِکھا ہے "اور اِن کو چَوتھائی زمِین پر یہ اِختیار دِیا گیا کہ تلوار اور کال اور وَبا اور زمِین کے درِندوں سے لوگوں کو ہلاک کریں۔" پِھر آپ پانچویں مُہر تک پہنچتے ہیں اور آپ بعض لوگوں کو قُربان گاہ کے نیچے دیکھتے ہیں۔ یہ بِلاشُبہ نجات یافتہ لوگ ہیں جو اُس دَور میں مارے گئے اور اب وہ آسمان میں ہیں اور خدا کی عین قُربان گاہ کے نیچے موجُود ہیں وہ جیسا کہ وہ خُدا کا عین تخت ہے، وہ وہیں اُسکے تلے ہیں اور دُعا کر رہے ہیں، 10آ میں لِکھا ہے "اَے مالِک! اَے قدُّوس و برحق! تُو کب تک اِنصاف نہ کرے گا اور زمِین کے رہنے والوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟" کیونکہ اِس جنگ میں، اور اِس قتل و غارت میں اور اِس قحط میں اور زمین کی ساری بھگدڑ میں، چُھڑائے ہوئے لوگ مُخالفِ مسِیح کے ہاتھوں ذِبح کئے گئے ہیں۔ جب اُنکی رُوحیں آسمان پر پہنچتی ہیں، وہ اکٹھی ہوتی ہیں اور وہ خُدا کو پُکارتی ہیں کہ "تُو کب تک اُن لوگوں سے بدلہ لئے بغیر جو کہ مُقدّسین کا خُون کر رہے ہیں اِس مُعاملے کو جارِی رہنے دیگا؟" یہ بڑا اہم حِصّہ ہے، آپ کو اِس پر غور کرنے کی ضرُورت ہے۔ یہ حِصّہ وہ مُقدمہ ہے جِس میں مُکاشِفہ میں پائی جانے والی اگلی بہت سی بحث کی بُنیاد پائی جاتی ہے۔ پِھر 11آ میں لِکھا ہے "اور اُن میں سے ہر ایک کو سفید جامہ دِیا گیا اور اُن سے کہا گیا کہ اَور تھوڑی مُدّت آرام کرو جب تک کہ تُمہارے ہم خِدمت اَور بھائِیوں کا بھی شُمار پُورا نہ ہو لے جو تُمہاری طرح قتل ہونے والے ہیں۔" جو بات وہ اُنہیں کہتا ہے، یہ ہے کہ "تُم بس صبر کرو۔ اِس دوران سفید جامہ موجُود ہے۔ یہاں تُمہارا آسمانی لِباس ہے، لُطف اُٹھاؤ اور یہیں رہو جب تک باقی ہونے والے شہیدوں کو شہید نہیں کر دِیا جاتا۔ ابھی یہ ختم نہیں ہُوا" اور ابھی یہ مُعاملہ اِنتہا کو نہیں پہنچا۔ اور پِھر واپس زمین پر آتے ہیں جہاں چھٹی مُہر ہے، 12آ میں لِکھا ہے "۔۔۔ایک بڑا بَھونچال آیا اور سُورج کَمّل کی مانِند کالا اور سارا چاند خُون سا ہو گیا۔" یوایل نے اِس بارے میں بات کی ہے اور پطرس نے بھی پینتِیکسُت کے دِن اِس بارے میں بات کی۔ 13آ میں لِکھا ہے "اور آسمان کے سِتارے اِس طرح زمِین پر گِر پڑے۔۔۔" اِس بات کا ذرا تصّور تو کریں۔ سُورج تاریک ہو جاتا ہے، چاند خُون ہو جاتا ہے، سِتارے آسمان سے گِرنے لگتے ہیں، مزید لِکھا ہے "۔۔۔جِس طرح زور کی آندھی سے ہِل کر انجِیر کے درخت میں سے کچّے پَھل گِر پڑتے ہیں۔" دُوسرے الفاظ میں، آپ پُوری پکّی ہُوئی انجیروں کا درخت ہلاتے ہیں اور وہ ساری نیچے گِرنے لگتی ہیں۔ سِتارے سب آسمان سے گِرتے ہیں۔ پِھر 14آ میں لِکھا ہے "اور آسمان اِس طرح سَرک گیا جِس طرح مکتُوب لپیٹنے سے سَرک جاتا ہے۔۔۔" سب جاتا رہتا ہے۔ مزید لِکھا ہے "۔۔۔اور ہر ایک پہاڑ اور ٹاپُو اپنی جگہ سے ٹل گیا۔" کیا آپ اِس کا تصّور کر سکتے ہیں۔ یہ خوفناک وقت ہے، اور وہ واقعی ہی خوفزدہ ہو جاتے ہیں، اور پِھر آپ 15-17آ میں بے حد خوف کو دیکھتے ہیں، لِکھا ہے "۔۔۔اور پہاڑوں اور چٹانوں سے کہنے لگے کہ ہم پر گِر پڑو اور ہمیں اُس کی نظر سے جو تخت پر بَیٹھا ہُؤا ہے اور برّہ کے غضب سے چِھپا لو۔ کیونکہ اُنکے غضب کا روزِ عظِیم آ پُہنچا۔ اب کَون ٹھہر سکتا ہے؟" کیا آپ تصّور کر سکتے ہیں کہ یُوحنّا کو اِن ساری رویتوں کو حاصل کرنا کیسا محسوس ہوتا ہوگا؟ سو خُداوند اُسے وقتاً فوقتاً وقفہ دیتا ہے اور 7ب اِن میں سے ایک ہے۔ اور پِھر ہم 7ب میں دیکھتے ہیں کہ اِن سب کے بیچ میں کُچھ نہ کُچھ محافظت جارِی ہے۔ کوئی برکت ملنے والی ہے۔ بعض لوگ ہیں جِنہیں اِس عدالت سے بچا لیا جائے گا ہر کوئی قُربانگاہ کے نیچے نہیں ہوگا، بعض ایمانداروں کو چھوڑ دِیا جائے گا۔ وہ کون لوگ ہیں؟ وہ اِسرائیل کے ہر قبیلے میں سے ایک لاکھ چوالِیس ہزار یہودی ہیں۔ دان کو، اِستثناء 29ب کے مُکابق، بُت پرستی کے باعث خارِج کر دِیا گیا ہے، لیکن اِس صُورت میں کہ اگر آپ دان کی بابت فکرمند ہیں تو حزقی ایل 48ب میں وہ بادشاہی کے نقشے میں شامل کِئے گئے ہیں، سو وہ پُر فضل طور پر بادشاہی میں بحال کر دِئے گئے ہیں، بس اُنہیں اِس خاص خِدمت میں خِدمت گُزاری کے لئے اِجازت نہیں ملی۔
Translate
(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (آٹھواں حِصّہ)
نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (آٹھواں حِصّہ)

About Adeel sharif
We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every visitor.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.
Daily verses
Labels:
Daily verses