Translate

(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (ساتواں حِصّہ)







نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (ساتواں   حِصّہ)  

"5ب 2آ میں لِکھا ہے "پِھر مَیں نے ایک زور آور فرِشتہ کو بُلند آواز سے یہ مُنادی کرتے دیکھا کہ کَون اِس کِتاب کو کھولنے اور اُس کی مُہریں توڑنے کے لائِق ہے؟ اور کوئی شخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔ اور مَیں اِس بات پر زار زار رونے لگا کہ کوئی اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے لائِق نہ نِکلا۔ تب اُن بزُرگوں میں سے ایک نے کہا کہ مَت رو۔ دیکھ۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ کا وہ بَبر جو داؤُد کی اصل ہے اُس کِتاب اور اُس کی ساتوں مُہروں کو کھولنے کے لِئے غالِب آیا۔" اور 24 بزُرگوں میں سے بہتر کون جانتا ہوگا کہ نجات پانا کیا ہے؟ اور پِھر اُن میں سے ایک جو کہ میرا خیال ہے چُھڑائے ہوؤں کا نمائندہ ہے، یہ جانتا ہے کہ وہ یِسوُع مسیِح ہے جو اُس کتاب کو کھولنے کے لائق ہے اور وہ چھٹی آیت میں اُس شخص کے طور پر بیان کِیا گیا ہے جو قدم بڑھاتا ہے، "چار جانداروں کے بیچ" جو کہ فرشتے ہیں "اور بزُرگوں کے بیچ میں" وہ جو کلِیسیاء کو پیش کرتے ہیں۔ لِکھا ہے "گویا ذبح کِیا ہُؤا ایک برّہ کھڑا دیکھا۔ اُس کے سات سِینگ۔۔۔" جِس کا مطلب ہے مُکمل قُوّت، جہاں سات کاملِیّت کو پیش کرتا ہے اور جانور کے سینگ طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں، اور پِھر لِکھا ہے "اور سات آنکھیں تھیں" جو کامِل حِکمت ہے جو کہ رُوحُ القُدّس سے صادر اور منعکس ہوتی ہے، خُدا کے سات رُخی رُوح سے۔ لہٰذا یہاں یِسوُع مسیِح موجُود ہے، خُدا کے رُوح کی حِکمت سے معمُور، قُدرت سے معمور، ساتویں آیت میں ہے اور یہاں ایک عظیم الشان گھڑی ہے۔ لِکھا ہے "اُس نے آ کر تخت پر بَیٹھے ہُوئے کے دہنے ہاتھ سے اُس کِتاب کو لے لِیا۔" یاد رکھیں۔ یہ اُس سب کے ظاہر ہونے کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ واقع ہونے کو ہیں۔ یِسُوع کِتاب لے لیتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ "میں زمین کو واپس لینے لگا ہوں" فردوس واپس حاصل کر لی جائے گی۔ تو پِھر آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ اِس بات سے آسمان میں کیا ہوتا ہے؟ یہ ایک اَور پرستِش کو جنم دیتی ہے۔ پھر 8آ سے 14آ تک ہر کوئی پرستِش کر رہا ہے، آپ کیا سوچتے ہیں کہ آسمان جوش سے کیوں پُر ہے؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کیوں؟ وہ زمین پر موجُود بغاوت سے تنگ آ چُکے ہیں۔ اور جب وہ یہ دیکھنے لگے ہیں کہ مسیح نے کتاب لے لِی ہے، وہ اُسے کھولنے کو ہے، زمین کو واپس حاصل کرنے کو ہے، تو اس کے بارے میں جوش سے بھر جاتے ہیں اور پِھر جلال اور سِتائش اور پرستِش 12آ میں اُس شاندار بیان کے اندر اِنتہا کو پہنچ جاتے ہیں، لِکھا ہے "ذبح کِیا ہُؤا برّہ ہی قُدرت اور دَولت اور حِکمت اور طاقت اور عِزّت اور تمجِید اور حَمد کے لائِق ہے۔" سو آپ دیکھتے ہیں کہ آسمان میں اِس دَور کا آغاز ہوتا ہے۔ خُدا تخت پر بیٹھے زمین کی ایک ملکیتی دستاویز تھامے ہوئے ہے۔ سارا آسمان عبادت کر رہا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ کون اِس لائق ہے کہ زمین کو واپس لے لے، اِسے خُدا کو دے دے، اِسے اِس کے فردوس اور اصل مقصد میں بحال کر دے؟ کون اِس لائق ہے؟ اور کوئی نہیں مِلتا اور پِھر اچانک ہی یُوحنّا اپنے آپ کو روتا ہُوا دیکھتا ہے۔ تب برّہ آ جاتا ہے اور برّہ زمین کی ملکیتی دستاویز حاصل کر لیتا ہے گویا یہ کہتا ہو کہ "میں اُس کِتاب کو کھول دُونگا، میں زمین کو واپس حاصِل کر لُونگا" اور جب یہ بات 7آ میں واقع ہو جاتی ہے تو پھر سارے کا سارا آسمان دوبارہ ہلّلُویاہ! کا گیت گانا شروع کر دیتا ہے۔ سو 6ب کا آغاز آپ خُداوند کے مہروں کو کھولنے سے کرتے ہیں۔ اور پِھر آپ کے سامنے سات مُہریں ہیں، اور ہر کوئی جب ٹُوٹ کر کُھلتی ہے تو ایک نئی بات کو دِکھاتی ہے جو کہ روئے زمین پر واقع ہونے کو ہے۔ پہلی مُہر امن و امان ہے۔ لِکھا ہے "پِھر مَیں نے دیکھا کہ برّہ نے اُن سات مُہروں میں سے ایک کو کھولا اور اُن چاروں جان داروں میں سے ایک کی گرج کی سی یہ آواز سُنی کہ آ۔" یا "آگے بڑھ۔" پِھر لِکھا ہے "اور مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک سفید گھوڑا ہے اور اُس کا سوار کمان لِئے ہُوئے ہے۔" غور کریں کہ اُسکے پاس کوئی تِیر نہیں ہیں بلکہ محض ایک کمان ہے۔ لِکھا ہے "۔۔۔اُسے ایک تاج دِیا گیا اور وہ فتح کرتا ہُؤا نِکلا تاکہ اَور بھی فتح کرے۔" اب یہ ہے کون؟ ایک سفید گھوڑے پر، یہ ایک فاتح ہے۔ ایک کمان کے ساتھ اور کوئی تِیر نہ رکھتے ہوئے، اِس کا مطلب ہے کہ اُسے جنگ کرنے کی ضرُورت نہیں تھی۔ وہ اپنی کمان لئے ہوئے ہے لیکن اُسے اِستعمال کرنے کی ضرُورت نہیں رکھتا۔ یہ ایک امن بھری فتح ہے۔ وہ ایک تاج پہنے ہُوئے ہے۔ وہ فتح کرنے کو نکلا۔ لہٰذا، پِھر زمین پر ایک جُھوٹے امن و امان کے ساتھ ایذارسانی کا دَور شُروع ہوتا ہے، جِس کے پیچھے مُخالفِ مسیح ہے۔ اگر آپ اِس کا موازنہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو دانی ایل 9ب 27آ پر نظر ڈالیں، جہاں وہ عین یہی بات کہتا ہے۔ وہ خُدا کے لوگوں کے ساتھ ایک معاہدہ کرتا ہے اور ایک نقلی امن قائم کرتا ہے۔ سو یہ ایک جُھوٹا مسیح ہے، وہ ایسا کُچھ پیش کرتا ہے جو کہ امن دِکھائی دیتا ہے لیکن یہ زیادہ دیر نہیں چلتا۔ میری مُراد یہ ہے کہ یہ زیادہ دیر تک نہیں چلتا کیونکہ دُوسری مُہر 4آ میں کھول دی جاتی ہے اور ایک اَور گھوڑا باہر آ جاتا ہے، یہ سفید نہیں ہے۔ یہ والا سُرخ ہے ویسے یہ مُکاشفہ کے چار گُھڑ سوار ہیں۔ 6ب 4آ میں لِکھا ہے "اُس کے سوار کو یہ اِختیار دِیا گیا کہ زمِین پر سے صُلح اُٹھا لے تاکہ لوگ ایک دُوسرے کو قتل کریں۔۔۔" دُوسری مُہر جنگ کی ہے۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *