"اب یہاں پر کیا ہے؟ ہفتے کے درمیان جبکہ قتل و غارت شُروع ہے، یہودی پہلے ہی سے بچے ہُوئے ہوں گے، یہ ایمان رکھتے ہوں گے کہ یِسوُع مسیِح اُن کا مُنجّی اور خُداوند ہے، پہلے ہی بچائے گئے ہوں گے اور وہ اُسی دَور میں سے گُزریں گے اور وہ مارے نہیں جا سکیں گے۔ کیوں؟ اُنہیں نُقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ اُن پر مُہر ہو چُکی ہے۔ وہ محفُوظ کئے جا چُکے ہیں۔ یہ دُوسری اور تِیسری آیت میں ایسے بتاتا ہے۔ "اُنہیں کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتا۔" سو، دُوسرے نِصف حِصّہ میں آپ 1 لاکھ چوالیس ہزار یہودیوں کو دیکھنے کو ہیں جو کہ خُوشخبری کی منادی کر رہے ہیں۔ وہ بہت مؤثر ہوں گے۔ 9آ میں لِکھا ہے "۔۔۔جو مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ہر ایک قَوم اور قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زُبان کی ایک اَیسی بڑی بِھیڑ جِسے کوئی شُمار نہیں کر سکتا۔۔۔" میری مُراد یہ ہے کہ وہ ہر قوم، قبیلہ، اُمّت، اہلِ زُبان سے لاتعداد لوگ ہیں جو کہ وہاں پر موجُود ہیں، وہ تخت کے سامنے برّہ کے حضُور، سفید جامے پہنے، اپنے ہاتھ میں کھجُور کی ڈالیاں لئے کھڑے تھے، وہ پُکار رہے تھے "۔۔۔نجات ہمارے خُدا کی طرف سے ہے جو تخت پر بَیٹھا ہے اور برّہ کی طرف سے۔" وہ کہاں سے آئے تھے؟ وہ 1 لاکھ چوالیس ہزار یہودیوں کا پھل ہیں۔ آپ یہ غور کریں کہ یہ خُدا کی حاکمیت اور نجات کے بارے میں شاندار بیانات میں سے ایک ہے۔ خُدا ایک لاکھ چوالیس ہزار یہودیوں کو بچانے کا اِنتخاب کرے گا، وہ اسرائیل کے ہر قبیلے میں سے بارہ ہزار کو چُن لے گا اور صِرف وہی ہے جو جانتا ہے کہ لوگ کہاں کہاں اپنے قبیلے کے ساتھ ربط میں آ سکتے ہیں۔ 70 بعد از مسِیح میں یہ یروشلیم کی بربادی میں اُنہوں نے سارے ریکارڈ کو کھو دیا تھا لیکن خُدا ریکارڈ کو نہیں کھو دیتا۔ خُدا حقیقتاً ہر قبیلے میں سے بارہ ہزار کو چُن لے گا لہٰذا دُوسرے نِصف میں ایک لاکھ چوالیس ہزار چُھڑائے گئے یہودی موجُود ہوں گے۔ اور وہ مُبشر ہونگے، اور اُنکی خِدمت کی بدولت ہر قبیلے اور اہلِ زُبان اور قوم اور اُمت میں سے لاتعداد لوگ نکلیں گے، جو خُداوند یِسُوع مسِیح کی سِتائش کر رہے ہوں گے۔ تب پِھر اِس کے بعد آپ بِلاشُبہ 7ب کے باقی حِصّہ میں بےحد پرستِش کو پاتے ہیں۔ یہ ایک شاندار بات ہے، شاندار بات۔ اِسکے بعد ہم 8ب کی ساتویں مُہر کی طرف آتے ہیں اور ساتویں مُہر اکثر ہی پہلی چھ یا ساتواں نرسِنگا پہلے چھ یا ساتواں پیالہ پہلے چھ کا جواب ہے۔ 8ب 1آ میں لِکھا ہے "جب اُس نے ساتوِیں مُہر کھولی تو آدھ گھنٹے کے قرِیب آسمان میں خاموشی رہی۔" اِس کا کیا مطلب ہے؟ اِس کا کیا مطلب ہے کہ کیا رُکا ہے؟ کون سی بات رُک گئی ہے؟ آسمان میں کیا چل رہا ہے؟ یہ پرستِش ہے۔ یہ 7ب میں چلتی جا رہی ہے۔ کیوں؟ کیا وہ حیرت زدہ ہیں؟ میرا مطلب ہے کہ وہ الہیٰ غضب پر حیرت زدہ ہیں جو کہ اُنڈیلا جارہا ہے۔ چُنانچہ یہاں سات نرسِنگوں کی سزائیں ہیں جو کہ عدالت کو پیش کرنے کا ایک اَور طریقہ ہے، خُداوند نے مُہر کھول دی ہے اور اِس کے بعد نرسِنگے آتے ہیں جو کہ عدالت کا اعلان کرتے ہیں۔ 6-7آ میں لِکھا ہے "اور وہ ساتوں فرِشتے جِن کے پاس وہ سات نرسِنگے تھے پُھونکنے کو تیّار ہُوئے۔ اور جب پہلے نے نرسِنگا پُھونکا تو خُون مِلے ہُوئے اَولے اور آگ پَیدا ہُوئی اور زمِین پر ڈالی گئی اور تِہائی زمِین جل گئی اور تِہائی درخت جل گئے اور تمام ہری گھاس جل گئی۔" یہ عدالت سبزے پر کی گئی ہے، سبزے پر ہونے والی عدالت بشر پر لاگو سزا ہے کیونکہ کئی جگہوں پر سبزے کے بغیر گُزارا نہیں ہو سکتا اور یہ حیوانات پر عدالت ہے کیونکہ وہ بھی سبزے کے بغیر زِندہ نہیں رہ سکتے، اور یہ کسی نہ کسی طرح دُنیا کے آکسیجن کے نظام پر بھی سزا ہے، جہاں سبزے کی ضرُورت پڑتی ہے۔ تب پِھر ہم مخلُوقات کا تہائی حِصّہ دیکھتے ہیں۔ تِیسرا حِصّہ اور دُوسرا نرسِنگا جو کہ 8-9آ میں ہے، لِکھا ہے "۔۔۔تِہائی سمُندر خُون ہو گیا۔ اور سمُندر کی تِہائی جاندار مخلُوقات مَر گئی اور تِہائی جہاز تباہ ہو گئے۔" خُدا سزا نافذ کرتا ہے اور تصّور کریں کہ ساری ہریالی کا ایک تہائی حِصّہ برباد ہو جاتا ہے اور سمُندر کا ایک تہائی حِصّہ خُون کی مانند ہو جاتا ہے جو کہ بدبُودار، گلاسڑا، خراب، گندا بن جاتا ہے۔ دُوسرے الفاظ میں، اِنسان خُدا کی تخلیق میں دی گئی نعمت کو پہچاننے میں ناکام ہو گیا ہے، لہٰذا خُدا اِسے دُور کر دیتا ہے، اِنسان اُن شاندار چیزوں کے لئے خُدا کو جلال دینے میں ناکام ہو گیا جو اُس نے بنائی تھیں، "ہری گھاس، پودے، درخت، سمُندر اور اُس میں پائی جانے والی سارِی زِندہ چیزیں۔" اِنسان خُدا کو جلال نہیں دیتا، لہٰذا خُدا اِسے لے لیتا ہے۔
Translate
(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (نواں حِصّہ)
نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (نواں حِصّہ)

About Adeel sharif
We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every visitor.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.
Daily verses
Labels:
Daily verses