Translate

(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (پانچواں حِصّہ)






نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (پانچواں  حِصّہ)  

"میں یقین رکھتا ہُوں کہ اِن سات خطوط کا اطلاق دورِ حاضرہ کی کلِیسیاء پر ہوتا ہے، جِس بھی نوعیت کی کلِیسیاء ہو، اُس کلِیسیاء کے لئے ایک پیغام موجُود ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ آپ کہتے ہیں، تو پِھر ہم یہ کیسے معلوم کریں کہ کوئی کلِیسیاء کِس قِسم کی کلِیسیاء ہے؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کیسے۔ کوئی کلِیسیاء اِن خصُوصی نوعیتوں کی کلِیسیاؤں کے زُمرے میں داخل ہوگی جب اُس کلِیسیاء میں اِن پہلوؤں میں سے کِسی کے حوالے سے نمایاں اثر موجُود ہوگا مثلا اگر کِسی کلِیسیاء میں غالب اثر، ٹھنڈے پن کا ہے، چاہے وہ کلِیسیاء قدامت پسند ہو، تو وہ کلِیسیاء ایک سرد مہر، قدامت پسند نُقطہء نظر کو پیش کرے گی۔ اگر کِسی کلِیسیاء میں خُدا کے لئے یکسر لاپرواہی کا غالب اثر ہوگا، کوئی پھل نہیں ہوگا، کوئی زندگی نہیں، تو یہ ایک مُردہ کلِیسیاء ہے، اگرچہ کُچھ ایسے لوگ ہوں گے جو بالکل مُردہ نہیں ہونگے۔ نمایاں اثر جو بھی ہے، وہ کلِیسیاء کو کردار بخشتا ہے۔ اگر کِسی کلِیسیاء کی پہچان وفادار لوگوں کی ایک نمایاں تعداد سے ہو رہی ہے جو کہ کُھلے دروازے سے گُزر رہے ہیں اور خُدا کا کلام لئے ہوئے ہیں تو اُس کی نشاندہی ایک وفادار فِلدِلفیہ کی طرح کی کلِیسیاء کے طور پر ہوگی۔ سو پِھر تِیسرے باب کے آخر میں آپ کے پاس کلِیسیاؤں کے لئے پیغام کا آخری حِصّہ موجُود ہے، اِس کا آغاز پہلے باب میں ہُوا، جب مسِیح کلِیسیاؤں میں چل پِھر رہا تھا۔ اور پِھر اِسے 2ب اور 3ب میں بیان کیا گیا ہے، اور اب ہم 3ب کے آخر میں پہنچتے ہیں اور ہم مُکاشفہ کی کتاب میں دوبارہ "کلِیسیاء" لفظ نہیں سُنتے جب تک کہ 22ب کا بالکل آخر نہ ہو، لیکن کلیسیاء ہزار سالہ بادشاہی میں ایک اَور نام سے کہلائی جاتی ہے اور وہ ہے "دُلہن"۔ اور پیغامات میں سے ہر ایک اِسی طرح سے اِختتام پذیر ہُوا ہے، لِکھا ہے "جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔" اِس سے کیا مُراد پائی جاتی ہے؟ اِس کا مطلب یہ ہے کہ اُن کلِیسیاؤں کو دِیا گیا پیغام اُن سے آگے ہر اُس شخص تک پہنچتا ہے جِس کے پاس سُننے کے کان ہیں۔ لہٰذا یہ تمام وقتوں کے لئے ہیں۔ اب ہم 4ب کی طرف آتے ہیں اور ہم کلِیسیائی دور سے آگے بڑھتے ہیں، لوگ ہمیشہ کہتے ہیں کہ "کلِیسیاء کا اٹھایا جانا یا Rapture" کہاں ہے۔ یہ تِیسرے اور چوتھے باب کے بیچ میں ہے۔ جی ہاں! دُوسرے اور تِیسرے باب میں کلِیسیاء رُوئے زمین پر ہے اور اچانک ہی ہم آسمان پر نمُودار ہو جاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ دیکھیں کہ کیا واقع ہوتا ہے۔ آسمان کا مرکزی خیال پرستِش ہے۔ ہم زمین سے آسمان پر چلے جاتے ہیں۔ اور پِھر لِکھا ہے "اِن باتوں کے بعد جو مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ آسمان میں ایک دروازہ کُھلا ہُؤا ہے اور جِس کو مَیں نے پیشتر نرسِنگے کی سی آواز سے اپنے ساتھ باتیں کرتے سُنا تھا وُہی فرماتا ہے کہ یہاں اُوپر آ جا۔ مَیں تُجھے وہ باتیں دِکھاؤں گا جِن کا اِن باتوں کے بعد ہونا ضرُور ہے۔" اب ہم تِیسرے حِصّے کی طرف بڑھتے ہیں۔ ہم نے وہ باتیں دیکھ لی ہیں، جو ہیں۔ دُوسرے اور تِیسرے باب میں۔ اب ہیں وہ باتیں جو اِن کے بعد ہونے والی ہیں۔ آپ غور کریں کہ بہاؤ اور تاریخ اور خاکہ بہت احتیاط کے ساتھ کھینچا گیا ہے۔ اور پِھر فوراً ہی، ایک بار پِھر سے، وہ رُوح میں آگیا، جِس کا مطلب ہے کہ اُسے رُوحُ القُدّس نے اِس رویا میں راہنمائی دی اور جب اُسے رویا میں لایا گیا تو اُس نے ایک تخت رکھا ہوا دیکھا اور "رکھا" کے لفظ کے اندر مُستقِل ہونے کا خیال پایا جاتا ہے۔ یہ کوئی گُزر جانے والا تخت نہیں ہے، یہ ایک دائمی تخت ہے، یہ ایک مُستقِل تخت ہے، یہ خُدا کا تخت ہے۔ ہم یہ جانتے ہیں کیونکہ جو تخت پر بیٹھا ہے، اُس کی شکل "یشب" جو کہ ہیرے کے لئے ایک اَور لفظ ہے، اور "عقیق" جو کہ ruby کے لئے ایک اَور لفظ ہے، کی طرح ہے۔ اور وہاں تخت کے گِرد ایک دھنک موجُود تھی، جو دیکھنے میں زُمّرد کی طرح تھی اور زُمّرد کی دھنک غالباً اُس کی وفاداری کو پیش کرتی ہے۔ اور پِھر وہاں پر خُدا ہے اور آسمان میں اُسکا تخت ہے۔ یُوحنّا وہاں پر موجُود ہے اور اب وہ یہ دریافت کرنے کو ہے کہ کیا پیش آنے والا ہے۔ اب ہم آسمان میں ہیں اور آسمان زمین پر کام شُروع کرنے کو ہے۔ کیا ہے جو پیش آنے والا ہے؟

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *