"آئیں سب سے پہلے یہ جانیں کہ وہاں اُوپر کون موجُود ہے؟ 4ب 4آ میں لِکھا ہے "اور اُس تخت کے گِرد چَوبِیس تخت ہیں اور اُن تختوں پر چَوبِیس بزُرگ سفید پَوشاک پہنے ہُوئے بَیٹھے ہیں اور اُن کے سروں پر سونے کے تاج ہیں۔" اب یہ کون ہیں؟ یہ بڑی اہم بات ہے۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ کلِیسیاء ہے۔ میں ایمان رکھتا ہوں کہ یہ یِسوُع مسیِح کی کلِیسیاء کو پیش کرتا ہے۔ میں بتاتا ہوں کہ کیوں؟ یہاں کا منظر اِنعامات کا ہے، یہ اَجر کا وقت ہے۔ اُن کے پاس تاج ہیں، وہ سونے کے تاج ہیں اور میں اِسے اُٹھائی گئی کلِیسیاء کے طور پر دیکھتا ہوں جو کہ اب مُکمل ہے۔ خُدا کے ساتھ بادشاہی کرتی ہے، اُس کے تخت کے گِرد جلال میں ہے، اَجر پا چُکی ہے اور میں ایمان رکھتا ہوں کہ جب یِسوُع کلِیسیاء کے اُٹھائے جانے کے لئے آتا ہے، تو وہ کہتا ہے۔ لِکھا ہے "دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔" اور میں یہ خیال کرتا ہے کہ جب ہم اُٹھائے جاتے ہیں تو وہ پہلا کام جو رُونما ہوتا ہے، یہ ہے کہ ہم وہاں اُوپر جاتے ہیں اور ہم اپنے اَجر حاصِل کرتے ہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ وہی ہیں، وہ تختوں پر بیٹھے ہیں۔ اُن کے پاس سفید جامے اور تاج ہیں اور اِن تینوں کا وعدہ کلِیسیاء سے کِیا گیا ہے۔ اور 5ب 9آ کی بُنیاد پر میں یہ یقین نہیں کرتا کہ یہ اسرائیل ہو سکتا ہے، لِکھا ہے "اور وہ یہ نیا گِیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائِق ہے کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبِیلے اور اہلِ زُبان اور اُمّت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔ اور اُن کو ہمارے خُدا کے لِئے ایک بادشاہی اور کاہِن بنا دِیا اور وہ زمِین پر بادشاہی کرتے ہیں۔" اور میرا خیال ہے کہ یہ نجات یافتہ لوگ ہیں جو وہ گیت گا رہے ہیں۔ تو یُوں یہ چُھڑائے ہوئے لوگوں کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ وہ جو بچائے گئے ہیں، ہر ایک قبیلے، اہلِ زبان، اُمت اور قوم سے چُھڑائے گئے ہیں، کیونکہ جیسا میں اِسے دیکھتا ہوں، یہ فرشتوں کی طرف اِشارہ نہیں ہو سکتا۔ یہ اِسرائیل کے مُقدّسین کی طرف اِشارہ نہیں ہو سکتا۔ ضرُور ہے کہ یہ کلِیسیاء کا حوالہ دیتا ہو۔ اور میرے خیال میں یہی اِس مرحلے کو سمجھنے کے لئے درُست طریقہ ہے۔ 4ب 5آ میں لِکھا ہے "اور اُس تخت میں سے بِجلِیاں اور آوازیں اور گرجیں پَیدا ہوتی ہیں۔" اور اِسی طرح اَور بہت کُچھ اور پِھر خُدا کی رویا ہے اور وہاں رُوحُ القُدّس اپنی سات خِدمتوں کے ساتھ پِھر آتا ہے اور پِھر یہاں الہٰی تخت موجُود ہے۔ 6آ میں لِکھا ہے، "اور اُس تخت کے سامنے گویا شیشہ کا سمندر بلور کی مانند ہے۔" اب جو تصویر کشی ہے یہاں وہ کِسی نہ کِسی طرح حزقی ایل 1ب کی طرح ہے۔ چار زِندہ جاندار جو ہیں۔ میں یقین کرتا ہوں کہ فرشتے ہیں۔ یہ کُچھ تفصیل کے ساتھ اُنہیں بیان کرتا ہے اور یہ 9آ، 10 اور 11آ میں بتاتا ہے کہ وہ سب پرستِش کرتے ہیں۔ سارے کا سارا آسمان عبادِت کر رہا ہے۔ آپ کے سامنے فرشتے پرستِش کر رہے ہیں، آپ دیکھتے ہیں کہ مُقدّسین پرستِش کر رہے ہیں، کلِیسیاء پرستِش کر رہی ہے، سب کے سب خُدا کی سِتائش کر رہے ہیں اور اُس کو جلال دے رہے ہیں۔ اور پِھر جب یُوحنّا آسمان کو دیکھتا ہے تو وہ اِن تمام تر لوگوں کو خُدا کی عبادِت کرتے ہوئے دیکھتا ہے۔ اور پِھر اچانک ہی 5ب میں کُچھ دِلچسپ بات واقع ہوتی ہے۔ پرستِش مُنقطع ہو گئی ہے، لِکھا ہے "اور جو تخت پر بَیٹھا تھا مَیں نے اُس کے دہنے ہاتھ میں ایک کِتاب دیکھی۔۔۔" کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے؟ یہ زمین کی ایک مِلکیتی دستاویز ہے۔ کیا یہ زمین کی مِلکیتی دستاویز ہے؟ آپ یہ بات کیسے جانتے ہیں؟ اِسے ساتھ مُہروں سے بند کِیا گیا تھا۔ رُومی قانون کا تقاضا ہوتا تھا کہ کوئی وصّیت سات مرتبہ مُہر بند ہو تاکہ اُسے توڑ کر کھولنا ممکن نہ ہو سکے۔ اُس پر مُہر لگانا مقصود ہوتا تھا، دُوسرے الفاظ میں، وہ اِسے کافی گول گُھمایا کرتے، پِھر اِسے بند کرتے، کُچھ اَور گول گُھماتے، پِھر بند کرتے، مزید گول گُھماتے، پِھر بند کرتے، مزید گول گُھماتے، پِھر بند کرتے، اور بالآخر وہ اُسے سخت ترین طور پر گول گُھمایا کرتے، اِسے ساتویں بار بند کرتے اور آپ پتہ چلے بغیر ساتھ مُہروں کو توڑ کر پار نہیں کر سکتے تھے لہٰذا وصیّت کو سات مرتبہ مُہر بند کر دِیا جاتا تھا۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ خُدا کی مرضی ہے اور عہد ہے، اور خُدا کی مرضی اور عہد یہ تھا کہ زمین یِسوُع مسیِح کو دی جائے۔ کیا زبُور 2ب میں یہی اُسکا وعدہ نہیں تھا؟ زبُور 2ب 8-9آ میں لِکھا ہے "میں قوموں کو تیری میراث کے لئے۔۔۔ تجُھے بخشُونگا۔ تُو اُنکو لوہے کے عصا سے توڑے گا۔ یہ میرا بیٹا ہے۔ وہ سارِی قوموں کی قُوّت کو توڑیگا۔ وہ دُنیا پر حکُومت کریگا۔" یہ تھا بیٹے کے لئے وعدہ اور یہاں پر وہ مِلکیتی دستاویز موجُود ہے جو باپ اپنے ہاتھ میں تھامے ہُوئے ہے۔
Translate
(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (چھٹا حِصّہ)
نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (چھٹا حِصّہ)

About Adeel sharif
We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every visitor.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.
Daily verses
Labels:
Daily verses