"مُکاشِفہ 1ب 9آ میں لِکھا ہے "مَیں یُوؔحنّا جو تُمہارا بھائی اور یِسُوؔع کی مُصِیبت اور بادشاہی اور صبر میں تُمہارا شرِیک ہُوں خُدا کے کلام اور یِسُوؔع کی نِسبت گواہی دینے کے باعِث اُس ٹاپُو میں تھا جو پتمُس کہلاتا ہے۔" وہ مسِیح کی خُوشخبری کو بیان کرنے کے لئے پتمُس میں جِلاوطن کِیا گیا۔ اُنہوں نے اُسے خاموش کرنے کے لئے اور اُسے گمنام کرنے کے لئے اُسے پتمُس کے جزیرے پر رکھ دیا، جب تک کہ وہ مر نہ جائے۔ وہ کہتا ہے کہ "اور میں وہاں تھا"، وہ بتاتا ہے، لِکھا ہے "خُدا کے کلام اور یِسُوؔع کی نِسبت گواہی دینے کے باعِث" کیونکہ میں مسیح کی گواہی دیتا ہوں اور خُدا کے کلام کی منادی کرتا ہُوں۔ 10آ میں وہ کہتا ہے "کہ خُداوند کے دِن رُوح میں آ گیا" یعنی کہ وہ ایک مُنفرد طور پر پاک رُوح کے تسلط کے نیچے تھا۔ "خُداوند کے دِن" اب بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ اِس کا مطلب ہے اتوار کے روز؛ میں اِس خیال کی طرف راغب ہوں کہ یہ ایک اتوار کا روز تھا، خُداوند کے دِن جب وہ عبادت کر رہا تھا، وہ خُدا کے رُوح میں تھا۔ پِھر 10-11آ میں لِکھا ہے "۔۔۔اور اپنے پِیچھے نرسِنگے کی سی ایک بڑی آواز سُنی۔ کہ میں الفا اور اومیگا، اوّل اور آخر ہُوں، اور جو کُچھ تُو دیکھتا ہے اُس کو کِتاب میں لِکھ کر ساتوں کلِیسیاؤں کے پاس بھیج دے۔۔۔" سو یہاں یُوحنّا کے لئے حُکم ہے۔ اِس پیغام کو 11آ کے مُطابِق "کلِیسیاؤں کے پاس بھیج دے یعنی اِفِسُس اور سمُرنہ اور پِرگمُن اور تھوا تِیرہ اور سردِیس اور فِلَدِلفیہ اور لَودِیکیہ میں۔" یہ حقیقی شہر تھے، وہ حقِیقت میں وجُود رکھتے تھے۔ وہاں کلیسیائیں تھیں، مقامی جماعتیں۔ اور پِھر جب یُوحنّا آواز دینے والے کو دیکھنے کے لئے منہ پھیرتا ہے، تو وہ یِسوُع مسیِح کو دیکھتا ہے۔ وہ یِسوُع مسیِح کو سونے کے سات چراغ دانوں کے بیچ میں چلتا پِھرتا دیکھتا ہے، سات کلیسیائیں، سات چراغدان، ہر چراغدان ایک کلیسیاء کو پیش کرتا ہے۔ سات کاملِیّت کا عدد ہے، سو یہاں جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ ساری کلیسیاؤں کی نمائندگی ہے اور مسِیح کلیسیاؤں کے درمیان چل پِھر رہا ہے اور کلیسیاؤں سے بات کر رہا ہے۔ 16آ کہتی ہے "اُس کے دہنے ہاتھ میں سات ستارے تھے۔" اب آگے چل کر 20آ ہمیں بتاتی ہے کہ سات ستارے کلیسیاؤں کے فرشتے ہیں لیکن یہ پِھر خُداوند ہی ہے جو اپنی کلیسیاء میں پِھرتا ہے، خدمت کرتا ہے، چراغدانوں کو تراشتا ہے، پاک کرنے اور عدالت کا اپنا کام کرتا ہے، حِکمت بخشتا ہے اور اسی طرح اَور بھی۔ اور وہ مسِیح کو کلیسیاء سے ہمکلام ہوتے ہوئے اُسکے جلال میں دیکھتا ہے۔ اور یہاں ہمیں مُکاشفہ کی کتاب کا خاکہ مِلتا ہے جو کہ 19آ میں ہے، لِکھا ہے "پس جو باتیں تُو نے دیکھیں۔۔۔ لِکھ لے" اور اُس نے کیا دیکھا تھا؟ صرف وہ پہلی رویا "۔۔۔جو باتیں ہیں" اور وہ باتیں کیا ہیں جو کہ ہیں؟ وہ باتیں جو اُس وقت کی بابت بولتی ہیں، جِس میں یُوحنّا رہتا ہے، زمانۂ حال کا سا وقت، اور وہ دُوسرے اور تِیسرے ابواب میں مِلتا ہے، لِکھا ہے "اور جو باتیں اِن کے بعد ہونے والی ہیں." جو کہ 4ب میں شُروع ہوتی ہیں۔ سو یہاں آپ کے پاس کِتاب کا ایک خاکہ موجُود ہے۔ پہلا باب اُن باتوں کی رُو سے سمجھایا گیا ہے جو کہ آپ دیکھ چُکے ہیں۔ 2ب اور 3ب اُن باتوں کی رُو سے، جو کہ ہیں اور 4ب سے 22 ابواب تک اُن باتوں کی رُو سے، جو اِس کے بعد ہونگی۔ آپ ماضی کی ایک رویا دیکھنے کو ہیں؛ آپ موجُودہ مسائل کا سامنا کرنے کو ہیں؛ آپ مُستِقبِل سے نمٹنے کو ہیں۔ اب یہ سب پِھر کلیسیائی دور میں کلیسیاء کے ظاہر ہونے کے ساتھ شُروع ہوتا ہے یعنی یہ دور، جہاں وہ کلیسیاؤں میں چلتا پِھرتا، کلیسیاء سے کلام کرتا ہے اور اُس خدمت میں وہ سات خطوط آتے ہیں جو اِن اِنفرادی کلیسیاؤں کو لِکھے گئے ہیں۔ پھر ہم 2ب میں وہ خطوط دیکھنا شُروع کرتے ہیں جو سات کلیسیاؤں کو لِکھے گئے۔ اب جو میں کہہ رہا ہوں اُسے بڑے دھیان سے سُنیں۔ یہ سات حقِیقی کلیسیائیں ہیں، وہ حقیقتاً موجُود تھیں۔ وہ اُن شہروں میں وجُود رکھتی تھیں، جہاں اُن کا ہونا بیان کِیا گیا ہے اور اگر آپ خطوط کا تفصیل سے مُطالعہ کریں تو آپ دیکھتے ہیں کہ ہر خط اُس شہر کے تاریخی، ثقافتی، اور جغرافیائی تناظر سے مطابقت رکھتا ہے، جِسے یہ لِکھا گیا تھا، یہ حقیقی شہر تھے۔ لیکن یہ نمائندہ کلیسیائیں بھی ہیں کیونکہ اُن میں سے ہر ایک کا کُلی طور پر اپنا ایک جُداگانہ کردار ہے۔ پِھر یہ تمام وقتوں کی کلیسیاؤں کو پیش کرتی ہیں کیونکہ اُن میں سے ہر کوئی ایک خاص قِسم کی کلیسیاء ہے اور کلیسیاء کی تاریخ کے تمام اَدوار میں ہمیشہ اِس طرح کی کلیسیائیں موجُود رہی ہیں اور اُن میں سے ہر ایک خُداوند کی طرف سے ایک خاص پیغام وصول کرتی ہے۔ کلیسیاء کے لئے یہ اُس کی خِدمت ہے۔
Translate
(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (تِیسرا حِصّہ)
نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (تِیسرا حِصّہ)
About Adeel sharif
We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every visitor.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.
Daily verses
Labels:
Daily verses

