"چُونکہ یہ یِسوُع مسِیح کا ایک مُکاشفہ ہے تو یہ یِسوُع کو مُردوں میں سے پہلے جی اُٹھنے والے کے طور پر بتاتا ہے۔ اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ پہلا ایسا شخص تھا جو مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ دُوسرے لوگ تھے جِنہیں خُود اُس نے ہی مُردوں میں سے زِندہ کِیا۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سب جو کبھی بھی مُردوں میں سے زِندہ ہُوئے جِن میں مُقدّسین شامل ہیں، وہ پہلا اور اوّلین ہے اور سب سے بڑا ہے اور اُن سب سے عظیم ہے جو کبھی بھی زندہ ہوں گے اور وہ سب لوگ جو اس دنیا میں آئے ہیں، مُردوں میں سے زِندہ ہونگے۔ بعض زِندگی کی قیامت کے لئے اور بعض سزا پانے کی قیامت کے واسطے لیکن وہ اُن سب میں جو کبھی زِندہ ہوئے ہیں سب سے بڑا ہے۔ وہ حاکم ہے۔ لِکھا ہے، "دُنیا کے بادشاہوں پر حاکِم ہے۔" لِکھا ہے "یِسوُع مسیِح کی طرف سے،" اب یہاں منسُوب کِیا جانا پایا جاتا ہے، یہ کتاب تثلیث کی جانب سے، ایک فرشتے کی معرفت، یُوحنّا کو دی گئی ہے، لِکھی گئی، ہم تک پڑھنے کے لئے پہنچائی گئی اور پِھر یُوحنّا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ پہلے سات کلیسیاؤں کو بھیجی گئی ہے۔ یہ تثلیث کی طرف سے آتی ہے اور خود یِسوُع مسیِح کو منسُوب کی گئی ہے۔ 5-6آ میں لِکھا ہے "اور یسُوع مسِیح کی طرف سے۔۔۔جو ہم سے مُحبّت رکھتا ہے اور جِس نے اپنے خُون کے وسِیلہ سے ہم کو گُناہوں سے خلاصی بخشی۔ اور ہم کو ایک بادشاہی بھی اور اپنے خُدا اور باپ کے لِئے کاہِن بھی بنا دِیا۔ اُس کا جلال اور سلطنت ابدُالآباد رہے۔ آمِین۔" لہٰذا یہیں پر یہ کتاب ابدی مسِیح کے جلال کے واسطے منسُوب کر دی گئی ہے۔ اور پِھر 7آ میں لِکھا ہے "دیکھو وہ بادِلوں کے ساتھ آنے والا ہے" زمانۂ مُستِقبِل، "بادِلوں کے ساتھ آنے والا ہے اور ہر ایک آنکھ اُسے دیکھے گی اور جنہوں نے اُسے چھیدا تھا وہ بھی دیکھیں گے اور زمِین پر کے سب قبِیلے اُس کے سبب سے چھاتی پِیٹیں گے۔ بیشک۔ آمِین۔" کیا آپ جانتے ہیں کہ آمین سے کیا مُراد ہے؟ اِس کا مطلب ہے کہ ایسے ہی ہو اور ہم بالکل یہی دیکھتے ہیں کہ یہ کتاب ہمیں یُوں متعارف کرائی گئی ہے کہ تثلیث کی طرف سے ہے، یِسوُع مسیِح کو منسُوب کی گئی ہے کہ جو آ رہا ہے اور جب وہ آئے گا تو ہر آنکھ اُسے دیکھے گی اور ایسا ہی ہوگا اور یہ وہ جھلک ہے کہ ساری کِتاب کس کے بارے میں ہے یعنی یِسوُع مسیِح کے آنے کے بارے میں۔ اور پِھر 8آ میں لکھا ہے کہ "خُداوند خُدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہُوں۔" یہ بِلاشُبہ خُدا کے اپنے جوہر میں وجُود اور مسیح کے تثلیث میں خُدا کے ساتھ مُنفرد رِشتے کی اہمیت بیان کرتا ہے۔ لہٰذا ہم چوتھی سے آٹھویں آیت میں محض کُچھ تعارفی معلومات دیکھتے ہیں۔ یہ کتاب تثلیث کی طرف سے سات کلیسیاؤں کو ہے تاکہ یُوحنّا کی معرفت وہاں سے پھیلائی جا سکے۔ یِسوُع مسیِح سے منسُوب کی گئی ہے جو آرہا ہے جو کہ الفا اومیگا، اِبتداء اور انتہا ہے جو کہ خُداوند ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادرِ مطلق۔ دُوسرے الفاظ میں یہ جو آنے والا ہے اَور کوئی نہیں بلکہ قادرِ مُطلق خُدا ہے۔ لہٰذا یہ کتاب یِسوُع مسیِح کی آمدِثانی کی بابت ہے۔ یہ اُس کی واپسی کے بارے میں اور اُن حقائق کے بارے میں ہے جو کہ اُس کی واپسی کے دوران رُونما ہونے کو ہیں۔ اب، ہم یہ طے کر چُکے ہیں کہ 1ب 1-8آ میں جو تصّور ہے وہ یِسوُع مسیِح کے اُس کی آمدِثانی میں آنے کا ہے۔ اب جب ہم 9آ کو دیکھتے ہیں تو یُوحنّا اپنی رویتوں میں سے پہلی کا سامنا کرتا ہے اور یہ اُن رویتوں کا سِلسلہ ہے جو کہ خُدا یُوحنّا کو بخشتا ہے، میں یُوحنّا، اور وہ یہ بات کِتاب میں بکثرت کہتا ہے اور یہ کافی حد تک یُوں لگتا ہے گویا وہ حیرت کی حالت میں ہو۔
Translate
(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (دُوسرا حِصّہ)
نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (دُوسرا حِصّہ)

About Adeel sharif
We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every visitor.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.
Daily verses
Labels:
Daily verses