"اب جب ہم مُکاشِفہ کی کتاب کی طرف رجُوع کر رہے ہیں تو میں آپ سے کہوُنگا کہ کلامِ مُقدّس میں کوئی بھی کِتاب خُدا اور مسِیح کا جلال اِس سے زیادہ شان و شوکت کے ساتھ ظاہر نہیں کرتی جِتنا کہ یہ کِتاب۔ مُکاشِفہ 22ب 10آ میں یہ لِکھا ہے، "۔۔۔اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں کو پَوشِیدہ نہ رکھّ کیونکہ وقت نزدِیک ہے۔" اگر اِس کتاب کے حوالے سے خُدا کوئی ایک بات چاہتا ہے تو وہ یہ ہے کہ ہم جان لیں کہ یہ کیا سِکھاتی ہے، اِسے پوشیدہ نہ رکھیں۔ کِتاب ایک برکت کے ساتھ شُروع ہوتی ہے، جو کہ 1ب 3آ میں ہے، لِکھا ہے "اِس نبُوّت کی کِتاب کا پڑھنے والا اور اُسکے سُننے والے اور جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس پر عمل کرنے والے مُبارک ہیں کیونکہ وقت نزدِیک ہے۔" یہ کِتاب ایک برکت کے ساتھ ختم ہوتی ہے، 22ب 7آ میں لِکھا ہے "۔۔۔مُبارک ہے وہ جو اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں پر عمل کرتا ہے۔" یہ بائبل میں واحِد کِتاب ہے جو اُس شخص کے لئے برکت کے ایک وعدے کے ساتھ شُروع اور ختم ہوتی ہے، جو اِسے پڑھتا ہے۔ اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمیں اِسے سمجھنا ہے کیونکہ وقت نزدیک ہے اور اِس کا بُنیادی طور پر مُکاشفہ 22ب 10آ میں ہے کہ یہ خُدا کے مسِیحائی واقعات کے اوقات میں اگلا واقعہ ہوگا۔ اب کتاب کے لئے کُنجی 1ب 1آ میں پائی جاتی ہے، لِکھا ہے "یِسُوؔع مسِیح کا مُکاشفہ" اور کتاب اِسی بات کے بارے میں ہے۔ یہ مُکاشِفہ، حالات کی پیشگوئی، نقاب کُشائی، یِسُوع مسِیح کا ظاہر کِیا جانا، مسِیح کے بارے سچّائی کی پردہ کُشائی ہے، جو اب تک انجانی تھی۔ ہم اِس کتاب میں یِسوُع مسِیح کے بارے میں وہ باتیں جانتے ہیں جو کہ اگر یہ کتاب نہ ہوتی تو ہم جان نہ سکتے۔ لِکھا ہے "مُکاشفہ جو اُسے خُدا کی طرف سے اِس لِئے ہُؤا کہ اپنے بندوں کو وہ باتیں دِکھائے جِنکا جلد ہونا ضرُور ہے۔" دُوسرے الفاظ میں، یہ مُستِقبِل کی ایک جھلک ہے، مُستِقبِل قریب کی۔ اور مزید لِکھا ہے "اور اُس نے اپنے فرِشتہ کو بھیج کر اُس کی معرفت اُنہیں اپنے بندہ یُوؔحنّا پر ظاہِر کِیا۔" خُدا یِسوُع مسِیح کو پُورے جلال میں ظاہر کرنا چاہتا تھا۔ یہ مُستِقبِل کی حقِیقت ہے۔ سو اُس نے ایک فرشتے کی معرفت اُس کے بارے میں پیغام بھیجا جِس نے اِسے یُوحنّا کو سپُرد کر دِیا۔ 2آ یہ کہتی ہے کہ یُوحنّا نے اِسے تحریر کِیا۔ لِکھا ہے "جِس نے خُدا کے کلام اور یِسُوؔع مسِیح کی گواہی کی یعنی اُن سب چِیزوں کی جو اُس نے دیکھی تِھیں شہادت دی۔" لہٰذا 1آ میں خُدا ظاہر کرنے کے لئے آغاز لیتا ہے۔ 2آ میں یُوحنّا اُس مُکاشِفہ کو تحریر کرنے کی ذِمّہ داری لیتا ہے اور 3آ یہ کہتی ہے، لِکھا ہے "اِس نبُوّت کی کِتاب کا پڑھنے والا اور اُس کے سُننے والے اور جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس پر عمل کرنے والے مُبارِک ہیں" اور پِھر یہ اہم بیان آتا ہے، لِکھا ہے "کیونکہ وقت نزدیک ہے۔" یہ بیان وقت سے زیادہ واقعات کی ترتیب سے تعلُّق رکھتا ہے۔ یہ خُدا کے مسِیحائی واقعات کے اوقات میں اگلا واقع ہوگا۔ سو یہ پِھر یِسُوؔع مسِیح کا ایک مُکاشفہ ہے اور یہ وہی ہے جو آمدِثانی کے مکمل جلال میں ظاہر ہُوا ہے جس کی جھلک اُس پہاڑ پر جہاں یِسوُع کی صُورت بدل گئی تھی اُسکی پہلی آمد میں دِکھا دِی گئی تھی۔ اب یہ بات ہمیں 4آ میں لے آتی ہے اور ہمیں ایک اَور رسمی تعارف حاصل ہوتا ہے۔ یُوحنّا یہ کِتاب خاص طور ایشیائے کوچک کی سات کلیسیاؤں کو بھیجنے کے لئے لِکھ رہا ہے۔ یہ جدید تُرکی تھا۔ وہاں سات کلیسیائیں تھیں۔ ہمارے لئے مُکاشِفہ دُوسرے اور تِیسرے باب میں اُن کی فہرست دی گئی ہے۔ وہ حقِیقی جماعتیں تھیں اور وہ اِس خط کے بُنیادی وصول کُنِندگان تھے اور پِھر یہ اُن سے دُوسری تمام کلیسیاؤں کو اور پِھر ہم تک بھی پہنچا۔ یہ کلِیسیائیں بُنیادی طور پر اِفسُس میں پولُس کی خدمت کے نتیجے میں قائم ہوئی تھیں، اِفسُس یہاں ایک اہم کلیسیاء تھی اور پِھر وہاں سے خُدا کا کلام باہر پھیلا اور اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کلیسیاء ایشیاۓ کوچک کے خِطے میں اِن مُختلِف کلیسیاؤں کی بُنیاد ڈالنے کے لئے ذِمّہ دار تھی۔ پِھر ایک سلام موجُود ہے۔ لِکھا ہے "اُس کی طرف سے جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے" اب یہ خُدا ہے، ابدی خُدا، جو کہ تھا، جو ہے اور جو مُستِقبِل میں آنے والا ہے۔ لِکھا ہے "اور اُن سات رُوحوں کی طرف سے جو اُس کے تخت کے سامنے ہیں۔۔۔" اور یہ بتاتا ہے "سات رُوحیں" یہ ہے پاک رُوح کی سات خِدمتیں۔ اگر آپ یسعیاہ 11ب 2آ پڑھیں تو یہاں پاک رُوح کی سات مُنفرد خِدمتوں کی فہرست دی گئی ہے۔ لہٰذا یہ کتاب خُدا باپ کی طرف سے سلام، اور رُوح القُدّس کی طرف سے سلام کے ہمراہ بھیجی گئی ہے اور پِھر 5آ کہتی ہے، لِکھا ہے "اور یِسُوؔع مسِیح کی طرف سے۔۔۔" چُنانچہ یہ تثلیث کی جانب سے ایک خط ہے اور یہ بات اِسے اِنتہائی شاندار اور مُنفرد بناتی ہے۔ ایک ایسا خط جو کہ تثلیث کی طرف سے ہے، جِس میں سب ایک ہیں۔
Translate
(نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف) مُکاشِفہ (پہلا حِصّہ)
نئے عہد نامہ کی کِتابوں کا تعارف مُکاشِفہ (پہلا حِصّہ)

About Adeel sharif
We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every visitor.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.
Daily verses
Labels:
Daily verses