Translate

Christmas series Part(13)

:تعارُف) 13واں پیغام)  

:(مریم اور الیِشبع کی ملاقات (پہلا حِصہ

لوقا 1ب 39آ پر غور کیجئے۔ لکھا ہے "اُن ہی دِنوں مرؔیم اُٹھی اور جلدی سے پہاڑی مُلک میں یہُوداؔہ کے ایک شہر کو گئی۔" یہاں پر ہم مریم اور الیِشبع کی مُلاقات کو دیکھتے ہیں۔ اب یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اُنکی مُلاقات کا مقصَد کیا تھا؟ مریم کیوں اپنی بوُڑھی رِشتےدار الیِشبع سے مِلنے کے لیے اس قدر بیتاب تھی کہ اس نے جنوُب کا سفر طے کیا؟ اِن سب باتوں سے کیا نتیِجہ اخذ کِیا جا سکتا ہے؟ الیِشبع یہودیہ کے پہاڑی علاقے کی رہنے والی تھی۔ یہ یروشلیم کا نواحی علاقہ تھا جو اِسرائیل کے جنوب میں تھا۔ اور مریم گلیل کے ایک چھوٹے سے قصبے ناصرۃ کی رہنے والی تھی جو کہ اِسرائیل کے شِمال میں واقع تھا اور اِن دونوں کے درمیان تقریباً 130 سے 160 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔ اس سفر کو طے کرنے میں مریم کو کَم از کَم بھی تیِن سے چار دِن لگے ہونگے۔ عموُماً اِتنی کم عُمر لڑکیِاں ایسا سفَر نہیِں کرتی تھیِں۔ اِتنی کم عُمری میں اُنکی زِندگی کی حِفاظت کی ذِمےداری مُکمَل طور پر اُنکے والِدین پر عائد ہوتی تھی۔ انکو گھروں میں رکھا جاتا تھا جہاں وہ الگ اور مُحافظت میں زِندگی بسر کر سکیں۔ اور یہ بہت عام رِواج تھا۔ اس لیے مریم کا ایسا سفَر کرنا بے حد غیر معموُلی بات تھی۔ ہمیں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اِس سفر میں کون اسکا ہمسفر تھا لیکن ہم قیاس آرائی کر سکتے ہیں کہ اِس سفر میں اُسکے ساتھ یقیناً کوئی گیا ہوگا۔ لیکن یہ بھی مُمکِن ہے کہ وہ اکیلی گئی ہو۔ پھِر بھی ہم اِن تفصیلات سے مُتعلِق یقینی طور پر کُچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مریم اور الیِشبع کے مابین کیا رِشتہ داری تھی؟ مریم یہوُداہ کے قبیِلے سے تھی اور الیِشبع لاوی کے قبیِلے سے تھی۔ عین مُمکِن ہے کہ اُنکی مائیں آپس میں بہنیں ہوں اور وہ دونوں بہنیں یہوُداہ یا پھر لاوی کے قبیِلے سے ہوں۔ جیسا کہ میتھیِوُ ہنری نے لِکھا "گو کہ الیِشبع باپ کی طرف سے ہاروُن کی بیٹیِوں سے تھی لیکِن ہو سکتا ہے کہ اپنی ماں کی طرف سے وہ داؤد کے گھرانے سے ہو کیِونکہ یہ دونوں خاندان اکثر آپس میں شادیِاں کر لیتے تھے۔" زمانہ قدیِم کے یہوُدی مُعاشرے میں، کاہِن کا لاوی کے قبیِلے سے ہونا لازِم تھا لیکِن یہوُداہ کے قبیِلے کی کوئی بھی عورت کاہِن سے شادی کر سکتی تھی۔ سو اُنکے رِشتےدار ہونے کی دلیِل یہ ہے کہ مریم اور الیِشبع دراصل الیِشبع کی ماں کی طرف سے رِشتےدار تھے نہ کہ اُس کے باپ کی طرف سے۔ اگر الیِشبع کی ماں یہوُداہ کے قبیِلے سے تھی اور اُسکا باپ لاوی کے قبیِلے سے تھا تو وہ ہارون کاہن ہی کی نسل سے کہلائے گی، جیسا کہ لوقا 1ب 5آ میں لکھا بھی ہے۔ مریم کا باپ یقیناً یہوُداہ کے قبیِلے سے تھا اور اسکا شوہر یوُسُف بھی یہوُداہ کے قبیِلے سے تھا۔ اب جَبرائیِل فرِشتے کا پیغام سُنتے ہی مریم کے اندر الیِشبع سے جَلد از جَلد مِلنے کی خواہِش پیدا ہوتی ہے۔ اُسے ابھی ابھی ایک ایسا ناقابل یقین پیغام مِلا تھا جو اِنسانی اعتبار سے نامُمکِن اور ناقابلِ تصوُر تھا، یعنی کہ وہ مسیِح کی ماں بننے والی تھی۔ وہ خدا کے بیٹے کی ماں بننے والی تھی۔ وہ ایک مُقدس بچے کو جنم دینے والی تھی جِسے خود قادرِمُطلق خُدا اسکے رحم میں رکھے گا، اور یہ سب اُسکے کنُوار پَن کی حالت میں ہی ہوگا۔ اسے خدا نے چنا تھا کہ وہ مسیِح کی ماں بنتی۔ مسیِح ایک مُقدس بچہ تھا۔ اور اس سب میں کسی مرد کا کوئی عمل دخل نہیِں تھا۔ یہ سب خدا کا معُجزاتی کام تھا۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو انسانی ادراک سے کہیں بالاتر اور حیران کن تھا۔ کسی عورت نے کبھی ایسا پیغام نہیں سنا تھا جو عقل و دانش سے اس قدر باہر ہو۔ اور اس دور میں نہ تو معُجزات ہو رہے تھے، نہ خدا کلام کرتا تھا اور نہ ہی فرِشتے اس طور سے ظہوُر پذیِر ہوتے تھے۔ چوُنکہ فرِشتہ جانتا تھا کہ یہ پیغام چونکا دینے والا ہے اس لیے اس نے مریم کو ایک نشان دیا۔ 36آ میں لکھا ہے "...دیکھ تیری رِشتہ دار اِلیشِبَع کے بھی بُڑھاپے میں بیٹا ہونے والا ہے اور اب اُس کو جو بانجھ کہلاتی تھی چھٹا مہینہ ہے۔ کیونکہ جو قَول خُدا کی طرف سے ہے وہ ہرگِز بے تاثِیر نہ ہو گا۔" مریم نے فرِشتے کا یقیِن کیا۔ مریم کے اندر اِیمان تھا بلکہ مضبوُط اِیمان تھا لیکِن پھِر بھی وہ اُس پیغام کو سمجھنے سے قاصِر تھی۔ آپ تصوُر کر سکتے ہیں کہ مریم کو یہ بات قبوُل کرنے اور سمجھنے کے لیے قُوت چاہیے تھی کہ خُدا حمل سے مُتعلِق معُجزات کرنے پر قادِر ہے اور یہ معُجزہ اُسکے اپنے بطن میں ہی روُنُما ہونے کو تھا۔ اس میں کوئی جِسمانی اور ذاتی مُداخلت نہیں تھی بلکہ یہ الہیٰ معُجزہ خُدا کی طرف سے وقوُع پذیِر ہونے کو تھا۔ اُسکے فانی بدن نے کیسے اُس جذباتی اور روُحانی بوجھ کو برداشت کِیا ہوگا کہ اسکے رحم میں مسیِح ہے، یعنی خُدا تعالیٰ کا بیٹا؟ یہ فانی بدن رکھنے والی عام سی لڑکی، جو اپنے گُنہگار اور کمزور ہونے سے بخوُبی واقِف تھی، کیسے اس بیش قیمت اعزاز کے دباؤ کو برداشت کر پائی ہوگی کہ اسکے رحم میں خُدا تعالیٰ کا بیٹا ہے؟ اب شاید اُسکے بدن میں اِسکے اثرات فوری طور پر نُمایاں نہ ہوں اور اس میں کچھ دیر لگے لیکن وہ اس بات کا انتظار نہیں کرتی اور اسی جلدی میں وہ الیِشبع سے مُلاقات کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکے کہ خُدا حقیقتاً ایسے معُجزات کرتا ہے اور اس نے ایسا کیا ہے اور الیِشبع اُسکا جیتا جاگتا ثبوُت ہے۔ یہ پیغام ابھی جاریہے ۔۔۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *