Translate

Christmas series Part(3)

:تعارُف) تیسرا  پیغام)

:(زِکریِاہ (پہلا حِصہ

 لوقا 1باب 5آیت میں لکھا ہے "یہُودیہ کے بادشاہ ہیرودؔیس کے زمانہ میں اَبِیّاؔہ کے فرِیق میں سے زکریاؔہ نام ایک کاہِن تھا." وہ ایک عام کاہِن تھا، ایک عام آدمی تھا. زِکریاہ ایک عام نام تھا جو کہ بائبل مُقدس میں تقریباً 30 مرتبہ مُختلِف لوگوں کے نام کے طور پر آیا ہے. عِبرانی زبان میں اِسکا مطلب ہے "خُدا یاد رکھتا ہے." ایک بات جِسکی یہودی خوشی مناتے تھے وہ یہ تھی کہ خُدا اُن سے متعلِق ہر بات کو یاد رکھتا ہے اور یہ اُنکے ساتھ اُسکی محبت اور شفقت کا اِظہار ہے. سو اب ہم اِس واقعہ کے پہلے کِردار سے مِلتے ہیں. وہ بہت مُمتاز یا قابِلِ ذکر شخص نہیں تھا کیونکہ اُس وقت فِلِسطیِن میں تقریباً 18,000 کے قریب کاہِن تھے. وہ بھی اُنہیِں میں سے ایک کاہِن تھا جو وہاں پر کِسی گاؤں کا رہنے والا تھا اور اپنی کہانت کی ذِمےداریاں نِبھا رہا تھا، اپنے باقی ساتھی کاہِنوں کی طرح. لیکِن یہ ایک غیر معمولی اور قابلِ ذِکر بات ہے کہ وہ اِس واقعہ کا ایک اہم کِردار بن کے اُبھرتا ہے. ہم اُس سے مُتعلِق 5 باتوں پر غور کریں گے. اُسکی ذاتی راستبازی، اُسکی کہانت کی ذِمےداری، اُسکا نبوتی مُکاشِفہ، اُسکا بے ایمان رویِہ، اور اُسکی سرزِنِش. اِن باتوں کی بُنیاد پر آپ زِکریاہ سے مُتعلِق اپنے خیالات کو تشکیِل دے سکتے ہیں. اب اُس دور میں تقریباً 18,000 کاہِن یہوُدی مذہب میں اپنی کہانت کی خِدمت میں سرگرمِ عمل تھے. اب میں آپ کے گوش گُزار کرتا چلوُں کہ کہانت کی خِدمت کیسے عمل میں لائی جاتی تھی؟ اِسرائیلی قوم ایک مذہبی حُکوُمت تھی. ہم کہہ سکتے ہیں کہ خُدا اُس پر حُکُمرانی کرتا تھا. خُدا کاہِنوں کے ذریعہ سے اپنی حُکُمرانی کا اِظہار کرتا تھا. اور تمام کاہِن ہاروُن کی نسل سے ہوتے تھے. کہانت کا یہ بُلاوا ہارون اور اُسکی نسل سے تھا. ہاروُن کے دو بیٹے تھے، العیزر اور اِتمر. اور پھِر اُنکی اولاد اور اُنکی نسلوں میں سے بھی کاہِن ہی پیدا ہوئے. ہر نر جو ہاروُن کے خاندان میں پیدا ہوتا اُسے کہانت کے کام کا حِصہ دار سمجھا جاتا. وہ خُدا کے نمائندے سمجھے جاتے تھے. وہ اِس اِلٰہی حُکُمرانی کو زمینی اعتبار سے چلانے والے ہوتے تھے. لوگوں کے مسائل کا حل، قومی تقریبات کا اِنتَظام اور مُقدس صحائف کی تعلیِمات بھی اُنکے ذمِہ داری میں آتا تھا. اُس دور میں کاہِن کو عِزت دینا لازم تھا. کہانت کا رُتبہ رکھنے والا خُدا کا نائب ہوتا تھا. کاہِن کا ہارون کی نسل میں سے ہونا لازِم و ملزوُم تھا. کاہِن کہ یہ ذِمہ داری تھی کہ وہ ہیکل میں جا کر لوگوں کے ایما پر قُربانی گُزرانتا. یہ ایک مُعزز اور باوقار عہدہ تھا. وہ برکت کی دُعا بھی دیتے تھے. وہ ہیکل کے خادمیِن تھے. کاہِنوں کی ہی ذِمہ داری تھی کہ وہ لوگوں کی خاطِر جانوروں کو قُربانی کے لئے ذِبح کرتے. کاہِن ہی تھے جو لوگوں کو دینی تعلیِمات دیتے اور صحائفِ انبیا کی تفسیِر بھی کرتے تھے. زِکریاہ بھی اُن ہی میں سے ایک تھا. جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ تقریباً 18,000 کاہِن تھے. در حقیِقت اسرائیل کی تاریِخ میں اِتنے زیادہ ہوئے ہیں کہ اُنکو 24 فریقین میں تقسیِم کرنا پڑا. 1.تواریِخ 24ب میں اس سے پہلے کہ بادشاہت جنوُبی اور شِمالی سلطنت میں بٹتی، داؤد بادشاہ کے اِقتدار میں کہانت کو 24 فریِقین میں تقسیِم کر دیا گیا تھا. اسکی وجہ یہ تھی کہ ہارون کے دو بیٹوں الیعزر اور اِتمر، کے ملا کر 24 بیٹے تھے. اُن سب کو ایک ایک فریِق کا سردار مُقرر کر دیا گیا. سو اُن سب کی اولاد اور اُنکی نسلیں اپنے اپنے فریِق میں خِدمت کا کام سر انجام دیتی رہیِں. سو کاہِنوں کے 24 فریِق تھے. 8واں فریِق دراصل العیزر کے 8 ویں بیٹے ابیاہ کے نام پر بنایا گیا تھا. سو زِکریاہ اپنے فریِق کی باری پر کہانت کا کام سر انجام دے رہا تھا، جیسا کہ لِکھا بھی ہوا ہے. لوقا 1ب 5آ میں کہ "یہُودیہ کے بادشاہ ہیرودؔیس کے زمانہ میں اَبِیّاؔہ کے فرِیق میں سے زکریاؔہ نام ایک کاہِن تھا... سو کہانت کو کیوں 24 فریِقین میں تقسیِم کیا گیا تھا؟ ایسا کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کاہِنوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور وہ سبھی ایک ساتھ اپنی کہانت کی خِدمت سر انجام نہیں دے سکتے تھے. اِس لئے اُنکا تقسیِم کِیا جانا بہت ضروری تھا. اور یہ نِظام کُچھ اِس طرح سے نافذ اُلعمل ہوُا کہ کوئی بھی کاہِن سال کے دو مُختلِف ہفتوں میں ہیکل میں کہانت کی خِدمت سر انجام دیتا تھا. پوُرے سال میں، دو مُختلِف ہفتوں میں کوئی بھی کاہِن ہیکل میں اپنی باری پر خِدمت کرتا تھا. یہ بات غور طلب ہے کہ عیدِ فسح کے موقع پر سبھی کاہِن ہیکل میں جمع ہوتے تھے. اور اِس موقع پر تقریباً اڑھائی لاکھ جانوروں کا ذِبح ہونا ایک معموُلی بات تھی. اگر 18,000 کاہِن اڑھائی لاکھ جانوروں کو ذِبح کرتے تو یہ واقعی ایک بہت بڑی ذِمےداری اور محنت طلب کام تھا. یاد رکھیے کہ وہ ذبح کرنے والے بھی تھے اور سارا دِن جانور ذِبح کرنے کی وجہ سے وہ سر سے لیکر پاؤں تک خُون میں ڈوبے ہوتے تھے. وہ سارا سارا دِن جانور ذِبح کرتے رہتے تھے. جب وہ ہیکل میں ہوتے تھے تو اُنکا یہی کام ہوتا تھا. لیکن سال کے باقی ایام میں وہ دو مُختلِف ہفتوں میں اپنی اپنی باری پر اپنی کہانت کی ذِمےداریاں نِبھاتے تھے. اور یہی وہ وقت تھا جب ہم اِس موقع پر زِکریاہ کو ایسا ہی کرتے دیکھتے ہیں۔

یہ پیغام ابھی جاری ہے۔۔۔۔۔چوتھاحصہ دیکھیں۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *