Translate

Christmas series Part(2)

:تعارُف) دوسرا  حصہ)

لوُقا کی اِنجِیل 1باب 5آیت میں لکھا ہے. "یہُودیہ کے بادشاہ ہیرودؔیس کے زمانہ میں اَبِیّاؔہ کے فرِیق میں سے زکریاؔہ نام ایک کاہِن تھا اور اُس کی بِیوی ہاروؔن کی اَولاد میں سے تھی اور اُس کا نام اِلیشِبَع تھا. اور وہ دونوں خُدا کے حضُور راست باز اور خُداوند کے سب احکام و قوانِین پر بے عَیب چلنے والے تھے اور اُن کے اَولاد نہ تھی کیونکہ اِلیشِبَع بانجھ تھی اور دونوں عُمر رسِیدہ تھے۔ جب وہ خُدا کے حضُور اپنے فرِیق کی باری پر کہانت کا کام انجام دیتا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ کہانت کے دستُور کے مُوافِق اُس کے نام کا قُرعہ نِکلا کہ خُدا کے مَقدِس میں جا کر خُوشبُو جلائے اور لوگوں کی ساری جماعت خُوشبُو جلاتے وقت باہر دُعا کر رہی تھی کہ خُداوند کا فرِشتہ خُوشبُو کے مذبح کی دہنی طرف کھڑا ہُؤا اُس کو دِکھائی دِیا اور زکریاؔہ دیکھ کر گھبرایا اور اُس پر دہشت چھا گئی۔ مگر فرِشتہ نے اُس سے کہا اَے زکریاؔہ! خَوف نہ کر کیونکہ تیری دُعا سُن لی گئی اور تیرے لِئے تیری بِیوی اِلیشِبَع کے بیٹا ہو گا۔ تُو اُس کا نام یُوحنّا رکھنا." اب یہ بے حد ضروری ہے کہ نجات کی داستان کو یوُحنا بپتسمہ دینے والے کی کہانی سے شُروُع کِیا جائے. اِسکی بہت سی وجوہات ہیں. پہلی وجہ یہ کہ یہ پُرانے عہد نامہ کو نئے عہد نامہ سے جوڑتی ہے. یہ بے حد ضروری ہے. یاد رکھیں. پُرانا عہد نامہ اور نیا عہد نامہ قطعاً دو مُختلِف مذاہِب پیش نہیں کرتے. ایسا نہیں کہ ایک یہوُدی مذہب ہے اور دوُسرا مسیِحِیَت. بلکہ نیا اور پُرانا عہد نامہ خُدا کی طرف سے عطا کردہ ایک ہی مُکاشِفہ ہیں جو کہ تسلسُل کے ساتھ نجات کی کہانی کا بیان ہے. ایک ہی مذہب، ایک ہی ایِمان، وہ ایِمان جو کہ ایک ہی سچے، زِندہ خُدا پر ہے جس میں اُسکا بیٹا، خُداوند یسوع مسیح شامِل ہے. یہ خُدا کی طرف سے عطا کردہ ایک مُکمَل مُکاشِفہ ہے. پُرانا عہد نامہ اور نیا عہد نامہ ایک دوُسرے کے بغیر نامُکمل ہیں. دوُسری وجہ یہ ہے کہ لوُقا نجات کی اس داستان کا آغاز یوُحنا بپتسمہ دینے والے سے اِسلئے کرتا ہے کیونکہ یوُحنا بپتسمہ دینے والا پُرانے عہد نامہ کی نبوتوں کی تکمیِل ہے. لہذا اس سے ہم یہ سمجھ پاتے ہیں کہ پرانا عہد نامہ جو کہ الہامی ہے، پیشنگوئیاں کرتا ہے جنہیں نیا عہد نامہ پورا کرتا ہے. لہٰذا نیا عہد نامہ بھی اِلہامی ہے. کہانی کا آغاز یوُحنا بپتسمہ دینے والے سے کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ یوُحنا بپتسمہ دینے والے کی پیدائش ہی وہ نُقطہِ آغاز تھا جہاں پر خُدا نے دوبارہ کلام کِیا. یہیں پر ہم دیکھتے ہیں کہ فرِشتوں کا ظہوُر ہونا شُروع ہو گیا. 11آ میں لِکھا ہے "کہ خُداوند کا فرِشتہ خُوشبُو کے مذبح کی دہنی طرف کھڑا ہُؤا اُس کو دِکھائی دِیا." اور ہم دیکھتے ہیں کہ خُدا کی خاموشی کا وہ 400 سالہ سکوُت ٹوُٹ گیا. اور پھر وہاں سے نجات کی داستان کا آغاز ہوتا ہے. سو لوُقا ہمیں واپِس اُس مقام پر لیجانا چاہتا ہے جہاں پر خُدا اپنے فیصلے کے مُطابِق، فی الفور اپنی مافوق الفطرت قُدرت میں ایک تاریِخی عمل کرتا ہے. اِس لئے لوُقا ہمیں واپِس یوُحنا بپتسمہ دینے والے تک لیکر جاتا ہے. نہ صِرف یہ وہ پہلی جگہ تھی جہاں پر فرِشتوں کا ظہوُر ہوتا ہے بلکہ وہ آگے چل کر مسیِح کی پیدائش کے واقعہ میں دوبارہ ظہوُر پذیِر ہونگے. جیسا کہ ہم سب کو معلوُم ہے کہ فرِشتوں نے مُقدسہ مریِم کو پیغام پہنچانے اور مسیِح کی پیدائش کے وقت نہایت اہم کِردار ادا کیا. یہ فرِشتوں کے مُتعدد بار ظہوُر پذیِر ہونے کے واقعات میں سے پہلا واقعہ ہے. یہ بھی سچ ہے کہ یوُحنا بپتسمہ دینے والے کی پیدائش ایک معجزہ تھی. اور اِسی طرح یسوع مسیح کی پیدائش بھی معجزانہ پیدائش تھی. سو یوُحنا بپتسمہ دینے والے کی معجزانہ پیدائش کا مُکمل احوال سُنانے اور اُس میں فرِشتوں کا خُدا کے پیغام رساں ہونے کے کِردار سے مُتعلِق لوُقا بڑی احتیاط سے یہ کہانی وہاں سے شُروع کرتا ہے جہاں سے اُسکا آغاز ہونا چاہئے اور خُدا اپنا مافوق الفطرت کام شُروع کرتا ہے. مزیِد براں، یہ اِنتہائی اہم بات ہے کہ یوُحنا بپتسمہ دینے والے کی کہانی اِس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یوُحنا بپتسمہ دینے والا ہی مسیِح کا پیشرو ہے. میں دوبارہ اس بات کو کہونگا. جیسا کہ آپ دیکھیں گے کہ اِس بات میں کوئی دوُسری رائے نہیں کہ یوُحنا بپتسمہ دینے والا ہی مسیح کا پیشرو تھا. اگر یہ بات سچ ہے تو پھِر جِس شخص کی شناخت یوُحنا بپتسمہ دینے والا بطور مسیِح کریگا، وہی شخص مسیِح ہوگا. کیا ایسا ہی نہیں ہے؟ یہ جاننا بہت ضروری ہے. اور ایک دِن ایسا آیا کہ یسوع مسیح دریائے یردن کے کنارے یوُحنا بپتسمہ دینے والے کے پاس آیا جہاں وہ بپتِسمہ دیتا تھا، تو یوُحنا اُسکی طرف دیکھکر بولا "دیکھو یہ خُدا کا برہ ہے جو جہان کا گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے". اُس نے مسیِح کی طرف اِشارہ کر کے ایک اہم اِنکشاف کِیا کہ یہی مسیِح ہے جِسکا وہ پیشرو ہے. اگر آپکو اِس بات کا عِلم ہو جائے کہ پیشرو کون ہے، جو کہ یوُحنا بپتسمہ دینے والا تھا، تو یہ جاننا انتہائی آسان ہو جاتا ہے کہ مسیح کون ہے. مسیِح وہی ہوگا جِسکی طرف یوحنا بپتسمہ دینے والا اِشارہ کریگا. غور کریں کہ لوُقا اِس بات کے لئے بڑا فِکر مند ہے کہ یسوع اور یوُحنا بپتسمہ دینے والے کا تعلُق بیان کرے. سچ تو یہ ہے کہ فرِشتوں کا یوُحنا کی پیدائش کا اعلان کرنا اور اُسکی معجزانہ پیدائش اور پھر اسی طرح فرِشتوں کا مسیح یسوع کی پیدائش کا اعلان کرنا اور یسوع مسیح کی معجزانہ پیدائش، ان دونوں کا لوُقا کے پہلے دو ابواب میں بڑا گہرا تعلُق پایا جاتا ہے. یہ کہانیاں آپس میں بُنی ہوئی ہیں کیونکہ اِنہیں جُدا نہیں کِیا جا سکتا۔ یسوع مسیح کا یوحنا کے ساتھ تعلق جو واقعی طور پر مسیح کا پیشرو تھا اس بات کی دلیل ہے کہ یسوع ہی مسیح ہے۔

یہ پیغام ابھی جاری ہے۔۔۔۔۔تیسراحصہ دیکھیں۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *