Translate

Christmas series Part(17)

تعارُف) 17واں پیغام)  

(قیصَر اَوگُوستُس کا جارِی کردہ فرمان (پہلا حصہ

لُوقا 2ب 1آ لِکھا ہے "اُن دِنوں میں اَیسا ہُؤا کہ قَیصر اَوگُوستُس کی طرف سے یہ حُکم جارِی ہُؤا کہ ساری دُنیا کے لوگوں کے نام لِکھے جائیں۔ یہ پہلی اِسم نوِیسی سُورؔیہ کے حاکِم کورنِیُس کے عہد میں ہُوئی۔ اور سب لوگ نام لِکھوانے کے لِئے اپنے اپنے شہر کو گئے۔" 1آ میں لِکھا ہے کہ "اُن دِنوں میں اَیسا ہُؤا۔۔۔" یہ کِن دنِوں کی بات ہے؟ 1ب 5آ میں لِکھا ہے "یہُودیہ کے بادشاہ ہیرودؔیس کے زمانہ میں۔۔۔" یہ اُن دنِوں کی بات ہے۔ روم نے 63 ق۔م میں اِسرائیل پر قبضہ کر لِیا تھا۔ اُنہوں نے ہی ہیرودؔیس کو بادشاہ مُقّرر کِیا تھا اور وہ رُومیوں کا وفادار اور خِدمت گزُار بادشاہ تھا۔ اُسکو اِسرائیل میں، کِسی حد تک، اپنا اِختیار اِستعمال کرنے کی اجازت تھی۔ یسُوؔع مسیِح کی پَیدائش اور اُسکے کُچھ عرصہ بعد تک ہیرودؔیس ہی بادشاہ رہا۔ قَیصر اَوگُوستُس روم کا شہنشاہ تھا۔ وہ ایک دانِشمند اور ہوشیار آدمی تھا۔ اُس نے رُومی سَلطَنت میں روم کے ماتحت قوموں اور صُوبوں میں تناؤ کو تھوڑا کم کرنے کی غرض سے اور کِسی حد تک اُنہیں اپنے طریقہءکار سے حکُومَت چلانے کے لئے کُچھ حد تک آزادی دے رکھی تھی اور یہی وجہ تھی کہ ہیرودیِس کو ابھی بھی اِسرائیل میں کُچھ اِختیار حاصِل تھا۔ جیسا کہ میں پہلے عرض کر چُکا ہوں، ہیرودیِس زِندہ تھا۔ اور یہ وہ دن تھے جب اِسرائیل پر رُومی حکُومت قابِض تھی۔ اور یہ وہ دَور تھا جِس میں نہ صِرف رُومی حکُومت اِسرائیِل پر قابِض تھی بلکہ رُومی حکُومت اُن سے ٹیکس بھی وصُول کرتی تھی۔ یہُودِی اِن دونوں چیزوں سے سخت پریشان اور نالاں تھے۔ اُنہیں روم اور رُومیوں سے نفرت تھی کیونکہ وہ غیر قوم تھے اور یہُودِی غیر اقوام کو پسند نہیں کرتے تھے۔ اُنکے دِلوں میں غیر اقوام کے لئے کوئی مُحبّت نہیں تھی۔ اور اُنہیں رُومیوں سے خاص طور پر نفرت اِس لئے بھی تھی کیونکہ رُومی قوم بُہت سے خُداؤں کو پُوجتی تھی، جِتنے وہ خُود تھے اُتنے ہی اُنکے خُدا تھے۔ یہُودی، بابل کی اسیِری کے دَور ہی سے بُہت سے خُداؤں کی پُوجا کرنے والی قوموں سے نفرت رکھتے تھے۔ دُوسری بات یہ ہے کہ وہ رُومی حکُومت کی طرف سے عائد ٹیکسوں کو بھی بُرا سمجھتے تھے۔ وہ اِس بات سے اِتفاق نہیں کرتے تھے کہ رُومی حکُومت اُن سے ٹیکس یا محصُول لینے کی حَقدار ہے۔ اور اِن سے بھی بڑھ کر وہ اُن یہوُدیِوں سے نفرت کرتے تھے جو رُومی حکُومت کے لئے اپنی ہی یہُودِی قوم سے ٹیکس وصُول کرنے یا محصُول لینے کا ٹھیکہ لیتے تھے۔ وہ اُنہیں حَتمی طور پر غَدار اور مُعاشرے سے خارِج افراد سمجھتے تھے جیسے کہ زکائی اور متّی۔ جب کوئی شخص کِسی کو بھی مردُود اور اُس مُعاشرے سے خارِج شُدہ قرار دینا چاہتا تو وہ اُس کو محصُول لینے والا قرار دے دیتا تھا۔ سو یہُودِی قوم رُومی حکُومت کے قبضے اور اُسے ٹیکس دینے سے شدیِد نفرت کرتی تھی۔ اب یسُوؔع کی پَیدائش کی تاریِخ کا اندازہ لگانے کا بہتریِن ذریعہ صِرف یہ آیت ہے کہ "اُن دِنوں میں ایسا ہُوا۔۔۔" یعنی قَیصر اَوگُوستُس کے دَورِ حکُومت میں یہ فرمان جاری ہُوا۔ غور کریں کہ لُوقا کُچھ باتیں من و عن بیان کرتا ہے۔ جیسا کہ لُوقا 3ب 1آ میں لِکھا ہے "تِبرِؔیُس قَیصر کی حُکُومت کے پندرھویں برس جب پُنطِیُس پِیلاؔطُس یہُودیہ کا حاکِم تھا اور ہیرودؔیس گلِیل کا اور اُس کا بھائی فِلپُّس اِتُورؔیہِّ اور ترخونیؔتِس کا اور لِسانیاؔس اَبِلینے کا حاکِم تھا۔" لُوقا نے اُسں دَور کی کیسی درُست تاریخ بیان کی ہے۔ لیکن بعض اوقات وہ بُہت زیادہ واضح تفصیلات نہیں بتاتا۔ مثلاً 3ب 23آ میں لِکھا ہے "جب یِسُوؔع خُود تعلِیم دینے لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا۔۔۔" اب یہاں پر بھی وہ بُہت وضاحت نہیں دے رہا۔ وہ بس اِتنا ہی کہتا ہے کہ "اُن دِنوں میں۔۔۔" اُن دِنوں میں یہ فرمان جاری ہُوا۔ یہ ایک شاہی فرمان تھا۔ ایسا ہی ایک شاہی فرمان اعمال 7ب 17آ میں بھی جاری کِیا گیا۔ یہ عمُومی کام تھا۔ شہنشاہ فرمان جاری کرتا تھا۔ وہ کِسی قانُون کو پاس کر دیتا تھا اور اُسکو لاگُو کر دیتا تھا۔ چُونکہ یہ فرمان شہنشاہِ رُوم کے تخت سے جاری ہوتا تھا اور وہ سب محکُوموں کے لئے ہوتا تھا لہٰذا اُس سے مُتعلِّق کُچھ شرائط و ضوابط بھی ہوتی تھیں۔ یہ شاہی فرمان تختِ روم سے صادِر ہُوا تھا اور یہُودِیہ کے دُور دراز کے عِلاقے تک پُہنچا تھا اور اِس فرمان کے یسُوؔع مسیِح کی پَیدائش سے مُتعلِّق شدیِد گہرے اثرات مُرتب ہوئے۔ آئیے اب اُس شاہی فرمان پر غور کرتے ہیں۔ یہ فرمان اُس وقت کے حاکِم قَیصر، قَیصر اَوگُوستُس کی طرف سے صادِر ہوُا تھا۔ قَیصر اور اَوگُوستُس، یہ دونوں ہی نام نہیں ہیں بلکہ القاب ہیں۔ قَیصر ایک لقب ہے جیسے کہ بادشاہ، شہنشاہ یا فِرعون۔ یہ نام نہیں ہے۔ اَوگُوستُس بھی نام نہیں بلکہ ایک لقب ہے، اِسمِ صِفت ہے، جِسکے معنی ہیں ایسا شخص جو بے حد مُعّظم و مُکرّم ہو۔ سو یہ شاہی فرمان قَیصروں میں سے ایک قَیصر نے جارِی کِیا تھا جِسے اَوگُوستُس کہا جاتا تھا کِیونکہ یہ لقب بیان کرتا تھا کہ لوگ کیسے اُسکی عِزّت و تکرِیم کرتے تھے۔ یہ قَیصر اَوگُوستُس آخِر تھا کون؟ میں اُسکے بارے میں آپ کو کُچھ بتانا چاہتا ہُوں۔ رُومی سلطنت کا یہ ہر فن مولا اور اِنتہائی قابل حُکمران 23 ستمبر، 63 ق۔م میں پیدا ہُوا۔ اُسکی پَیدائش پر اُسکا نام "گیُس اوکٹیویِس" رکھا گیا۔ بعد میں اِسے "اوکٹیوین" کہا جانے لگا۔ گیُس اوکٹیوین 63 ق۔م میں پیدا ہُوا اور اُسکی ماں کا نام "عطِیہ" تھا۔ عطِیہ "جُولِیا" کی بیٹی تھی جو "قَیصر جوُلِیَس" کی بہن تھی۔ سو قَیصر جوُلِیَس گیُس کا نانا تھا اور اِس اَعتبار سے گیُس ایک بُلند مرتبت گھرانے میں پیدا ہُوا تھا۔ قَیصر جوُلِیَس نے بھی گیُس سے بے حد مُحبّت کی اور اُسے بُہت سے تحائف دئیے اور اُسکی بُہت عِزّت کی۔ 43 ق۔م میں گیُس اوکٹیویِس 20 سال کی عُمر کو پُہنچ چُکا تھا اور  قَیصر جوُلِیَس نے اُس وقت اُسے اپنا لے پالِک بیٹا تَسلیِم کر لِیا اور اُسے رُومی سلطنت کے تخت کا وارِث قرار دے دِیا۔ یہاں سے اُسکے مُستقبِل کا سِتارہ چمک اُٹھا۔ اُس کے ایک سال کے بعد قَیصر جوُلِیَس کو قتل کر دِیا گیا۔ اُسکے قتل ہونے پر گیُس کو اِس بات کا عِلم ہُوا کہ اب وہ اِس تخت و تاج کے لئے چُنا جا چُکا ہے۔ اُس وقت اُس نے اپنا نام گیُس سے تبدیل کر کے گیُس قَیصر جوُلِیَس رکھ لِیا، اپنے سوتیلے باپ کے احترام میں۔ سو اب وہ بادشاہ بننے جا رہا تھا۔ 

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *