Translate

Christmas series Part(6)

:تعارُف) چھٹا  پیغام)

:(زِکریِاہ (چوتھا حِصہ

 ہو سکتا ہے کہ زِکریاہ نے اُس دِن شام کے وقت بخور جلایا ہو جب وہاں پر لوگوں کی تعداد زیادہ تھی کیونکہ وہاں پر لِکھا ہے کہ لوگوں کی جماعت خُوشبُو جلانے کی قُربانی کے وقت باہر اِکٹھی تھی اور دُعا کر رہی تھی. ایسا صُبح اور شام کو کیا جاتا تھا لیکن یہ شاید شام کی قُربانی گُزراننے کے فوراً بعد کی بات ہو. وہ کرتا یہ تھا کہ وہ چند برتن لیکر پیِتل کے مذبح پر سے کوئلے لیتا اور اُنہیں سونے کے پیالہ میں رکھتا. اور وہ کوئلوں سے بھرا ہوا سونے کا پیالہ لیکر پاک مقام میں داخِل ہوتا. وہ اِس سے پہلے تو کبھی بھی وہاں نہیں گیا تھا. اُس نے کبھی بھی وہ جگہ نہیں دیکھی تھی جہاں بخور جلانے کی قربانگاہ تھی. وہ اُن کوئلوں کو اُس مذبح پر اُنڈیل کر کسی آلے کی مدد سے بِکھیر دیتا. اسکے بعد وہ اُن جلتے ہوئے کوئلوں پر بخور رکھتا اور فی الفور دھوئیں کا ایک بڑا بادل اُٹھتا اور وہ دھوئیں کا بادل اور خوشبوُ ساری ہیکل کو مہکا دیتے. اُسے بس اِتنی ہی ذِمہ داری پوری کرنا تھی اور اسکے بعد زِکریاہ کے لئے ضروری تھا کہ وہ وہاں سے نِکل جاتا. کاہِن کے لئے یہ ضروری ہوتا تھا کہ وہ کہانت کی اپنی یہ ذِمےداری پوُری کرنے کے بعد زیادہ وقت کے لئے وہاں نہ ٹھہریں. اُس درمیانی پردے کے قریِب جاتے ہوئے اُن پر شدیِد خوف طاری ہوتا تھا کہ کہِیں اُن سے کوئی ایسی غلطی سرزد نہ ہو جائے جِس سے خُدا کی بے حرمتی ہو یا وہ گُستاخی کے مُرتکِب ہو جائیں. اُس جگہ پر موجود ہونا اُنکے لئے اُتنا خطرناک ثابِت ہو سکتا تھا جِتنا کہ پاکترین مقام کے اندر موجوُد ہونا. جب سردار کاہِن سال میں ایک مرتبہ پاکترین مقام کے اندر اپنی کہانت کی ذِمےداری نِبھانے کے لئے جاتا تو وہ اُسکے لباس کے ساتھ گھنٹیاں باندھ دیتے تھے تاکہ اُسکی نقل و حرکت کی وجہ سے اُن گھنٹیوں کی آواز آتی رہے. اور اگر اُن گھنٹیِوں کی آواز آنا بند ہو جاتی تو باہر کھڑے لوگوں کو یہ اندازہ ہو جاتا تھا کہ اُس سے کوئی گُستاخی سرزد ہوئی ہے جِس کی وجہ سے خُدا نے اُسے مار دیِا ہے. سو وہ اُسے رسی کی مدد سے باہر کھینچ لیتے تھے. ایک طرح سے یہ خوفناک بات تھی. سو وہ کوئلوں کو بِکھیرتا، اُن پر بخوُر کو رکھتا اور یوُں وہ خوُشبوُ کا دھوُاں اوپر کو اُٹھتا. یہ خُوشبُو کا بادل لوگوں کی دُعاوں کی علامت تھا. توبہ کی، نجات کی، گُناہوں کے اِقرار کی، شُکر گُزاری کی دعاؤں کی، یروشلیِم کی سلامتی کی، مسیح کی آمد کی، برکت کی، خاندان کے لئے، قوم کے لئے. وه اُن دعاؤں کی علامت تھا کہ نجات دہِندہ آئے اور گُناہ کو اُٹھا لے جائے اور بادشاہی کے آنے کی دعاؤں کی علامت ہوتا تھا. یہ تمام باتیں اُن دعاؤں کا حِصہ ہوتیں جو باہر کھڑے لوگ اُس وقت کر رہے ہوتے تھے جیسا کہ 10آیت میں لکھا ہے. لوگوں کی ایک بڑی بھیِڑ اُس وقت بخوُر جلانے کے وقت باہر کھڑی دُعا کر رہی تھی. وہ دراصل وہی کام کر رہے ہوتے تھے جِسکی علامت وہ بخوُر کا دھوُاں تھا. وہ دھوُاں خُدا پر اُنکے اِنحصار اور اُنکی اِطاعت پیش کرتا تھا. وہ اِس بات کی بھی علامت تھا کہ خُدا اُنکا خوُد مُختار خُدا ہے اور اُنکا اِنحصار اُس پر ہے. جو دُعائیں وہ لوگ باہر کر رہے ہوتے تھے، بخور کا دھواں اُن دُعاوں کی علامت ہوتا تھا. اب باہر کھڑے لوگ مُسلسل دُعا میں مشغوُل تھے اور بخوُر کا دھوُاں اوُپر کو اُٹھ رہا ہے. اور 11آ میں یوُں لِکھا ہے "خُداوند کا فرِشتہ خُوشبُو کے مذبح کی دہنی طرف کھڑا ہُؤا اُس کو دِکھائی دِیا". یہ کوئی عام بات نہیں تھی کہ فرشتہ ظاہر ہوا. اب ہم اُسکی ذاتی راستبازی اور اُسکی کہانت کی ذِمےداری کے بعد اُسکے نبوتی مُکاشِفہ کے نُقطے پر غور کرینگے. ہم یہاں پر اِلہٰی مُداخلت کو دیکھتے ہیں. 800 سال گُزر گئے اور کوئی معجزہ نہیں ہوا. 500 سال گزر گئے اور کوئی فرشتہ نظر نہیں آیا. 400 سال گزر گئے پر خُدا کیطرف سے کوئی کلام نہیں کیا گیا تھا. اب اچانک زِکریاہ وہاں پر ایک فرِشتے کو دیکھتا ہے. ہو سکتا ہے کہ زِکریاہ وہاں سے نِکلنے ہی والا ہو کہ اُسے وہاں پر فرِشتہ نظر آ گیا. اُس نے پُرانا عہد نامہ پڑھ رکھا تھا اور اُس کو اس بات کا عِلم تھا کہ پیدائش کی کِتاب میں فرِشتے بُزرگوں پر ظاہر ہوئے تھے اور فرِشتے نبیوں پر بھی ظاہر ہوئے اور اُنہوں نے اسرائیل کی مدد بھی کی. وہ جانتا تھا کہ آخری بار فرِشتہ 500 سال پہلے زکریاہ نبی پر رویا میں ظاہر ہوا تھا لیکِن اب کی بار یہ رویا نہیں تھا بلکہ فرِشتہ واقعتاً وہاں پر موجوُد تھا. یہ تھی تو رویا ہی لیکن ایسا رویا جو جِسمانی آنکھوں سے دیکھی جا سکتی تھی. کیونکہ کئی بار رویا صِرف روحانی آنکھوں سے دیکھی جا سکتی ہے. اُس نے واقعتاً اِس فرِشتے کو خوشبو جلانے کی قربانگاہ کے دہنے ہاتھ کھڑے دیکھا. کُچھ مُفسرین کا کہنا ہے کہ "فرِشتہ دہنی طرف اِس لئے کھڑا تھا کیونکہ دہنا ہاتھ برکت اور حمایت کو پیش کرتا ہے." اور زِکریاہ کا اُس فرِشتے کو دیکھنے پر کیا ردِعمل تھا. کیا زِکریاہ خوُش ہوا؟ نہیں. 12آ میں لِکھا ہے کہ"اور زکریاؔہ دیکھ کر گھبرایا اور اُس پر دہشت چھا گئی۔" وه حیران ہو گیا. اُسکے لئے یقین کرنا مُشکِل تھا کہ ایک فرِشتہ وہاں موجوُد تھا. فرِشتہ ایک جلالی اور کامِل روُحانی مخلوُق ہے اور خُداوند کا یہ فرِشتہ خُدا کی حُضوری میں سے اُسکے پاس آیا تھا. ایک گُنہگار اِنسان کا، ایک آسمانی مخلوق کا سامنا کرنے پر گھبرا جانا درُست ردِ عمل ہے. لِکھا ہے کہ وہ گھبرایا اور اُس پر دہشت چھا گئی. ہم دیکھتے ہیں کہ قُضاۃ 6ب میں جدعون کا بھی یہی ردِ عمل تھا، جب ایک آسمانی مُلاقاتی کے ساتھ اُسکا آمنا سامنا ہوا. قُضاۃ 13باب میں سمسُوُن کے باپ منوحہ کا بھی یہی ردِ عمل تھا. لکھا ہے "اور منوحہ نے اپنی بِیوی سے کہا ہم اب ضرُور مَر جائیں گے کیونکہ ہم نے خُدا کو دیکھا۔" گُنہگاروں کو ایک مُقدس مُلاقاتی کی موجوُدگی میں اپنے مُجرِم ہونے کا احساس ہوتاہے ۔

یہ پیغام ابھی جاری ہے۔۔۔۔۔

Welcome !!

زِندگی کا کلام

Masih Books

مُکاشفہ 5باب

Masih Book, daily verses Geet Bible.

1اُس زِندگی کے کلام کی بابت جو اِبتدا سے تھا اور جِسے ہم نے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا

Join Us Now! Free (Audio ,Video, Daliy Verses, prayers'.

اور کوئی شَخص آسمان پر یا زمِین پر یا زمِین کے نِیچے اُس کِتاب کو کھولنے یا اُس پر نظر کرنے کے قابِل نہ نِکلا۔.

MasihBooks

We are releasing Free Masih(Christian) Books series absolutely For free to every Visitor. Find all the Answers on Christian living, Faith & More.Join Us Now! Free (Audio ,Video ,Pdf fil, pictures, Daliy Verses, prayers'and Bible Book.




Today Page views

Data Archive by Month

Word Correction Form

Name

Email *

Message *